احسن اقبال کی نیب کو پلی بارگین کی پیشکش

فوٹو: فائل


اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ نواز کے سینئر رہنما اور سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے قومی احتساب بیورو (نیب) کو پلی بارگین کی پیشکش کردی۔

احتساب عدالت اسلام آباد میں سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نیب کو ایک پیشکش کرتا ہوں کہ پلی بارگین کر لیں ورنہ اس کے خلاف ہرجانے کا مقدمہ کروں گا۔

انہوں نے اپنے خلاف مقدمے کو مذاق قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ آئین کی بھی خلاف ورزی ہے۔

مزید پڑھیں: احسن اقبال کو نیب نے گرفتار کر لیا

احسن اقبال نے سوال کیا کہ کیا وفاقی حکومت بلوچستان میں چھوٹے ڈیم نہیں بنا رہی؟ وفاقی حکومت صوبوں میں متعدد منصوبے بنارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب کسی پر ریفرنس بنایا جاتا ہے تو ان کی فیملی اور احباب کا بھی ٹرائل ہوتا ہے۔

نواز شریف کی صحت سے متعلق انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم کی حالت ابھی بھی تشویش ناک ہے، ان کی لندن میں موجودگی ضروری ہے، جب ان کی صحت درست ہو گئی تو وطن واپس آئیں گئے۔

یہ بھی پڑھیں: نیب کو احسن اقبال کیخلاف بدعنوانی کے اہم شواہد مل گئے

وزیراعظم عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو شخص بیٹی کو اس کا حق نہ دے سکے وہ بیٹی اور والد کے جذبات کیسے سمجھ سکتا ہے؟

سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پاکستان کا غریب جس مہنگائی کی چکی میں پس رہا ہے اس نے ملک کی بنیادیں ہلا دی ہیں۔


متعلقہ خبریں