مہوش حیات کا کورونا وائرس کے متاثرین سے اظہار یکجہتی


چین میں وبا کی صورت اختیار کرنے والے کورونا وائرس نے جہاں دنیا بھر میں خوف کی فضا قائم کر رکھی ہے وہیں پاکستانی اداکارہ مہوش حیات اس بیماری کے متاثرین سے اظہار یکجہتی کے لیے آگے بڑھی ہیں۔

اداکارہ مہوش حیات نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن (ایپ) انسٹاگرام پر ماسک پہنے ایک تصویر شیئر کی ہے جس کے ساتھ انہوں نے لکھا ہے کہ ’نہیں، میں نے اپنے اندر کا سپر ہیرو سکھانے کے لیے یہ ماسک نہیں پہنا بلکہ دوران سفر بطور احتیاطی تدبیر اس کا استعمال کر رہی ہوں۔‘

انہوں نے مزید لکھا کہ ’وہ تمام افراد جو اس مرض کا شکار ہیں ان کے لیے نیک تمنائیں، اس مشکل گھڑی میں چین کے ساتھ کھڑے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ جلد ہی اس وبا کا خاتمہ ہو جائے گا‘۔

دوسری جانب ادکارہ و ماڈل عائشہ عمر نے بھی  انسٹاگرام پر ماسک پہنے ہوئے ایک تصویر لگائی ہے اور اپنے مداحوں سے کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا بولا ہے۔

مہوش حیات کا کورونا وائرس کے متاثرین سے اظہار یکجہتی


متعلقہ خبریں