پاک فضائیہ کا طیارہ گر کر تباہ


لاہور: صوبہ پنجاب کے علاقے شورکوٹ کے قریب پاک فضائیہ کا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، پائلٹ حادثے میں محفوظ رہا۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق میراج طیارہ معمول کی تربیتی پرواز کے دوران شورکوٹ شہر کے قریب گر کر تباہ ہو گیا۔

مزید پڑھیں: پاک فضائیہ کا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ شہید

انہوں نے بتایا کہ پائلٹ جہاز سے بحفاظت اترنے میں کامیاب رہا جبکہ  زمین پر کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

واقعے کی وجوہات جاننے کے لئے ایئر ہیڈ کوارٹرز نے ایک اعلیٰ سطحی بورڈ تشکیل دے دیا ہے۔


متعلقہ خبریں