وزیراعلیٰ بچہ بازیاب کرائیں یا خود عدالت میں پیش ہوں، لاہور ہائیکورٹ

پنجاب کے پاس گندم کے وافر ذخائر موجود ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب

لاہور: لاہور ہائی کورٹ نے بچے کی بازیابی سے متعلق کیس میں عبوری تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب 16 فروری تک بچہ بازیاب کروائیں یا خود عدالت میں پیش ہوکر وضاحت دیں۔

عدالت نے تین سالہ عبدالرافع کے باپ سے بازیابی کیلئے بچے کی والدہ یاسمین رشید کی درخواست پر تحریری حکم نامے میں کہا ہے کہ 16 فروری تک بچہ بازیاب نہ کروایا گیا تو وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار خود پیش ہو کر وضاحت دیں۔

یاسمین رشید کی درخواست پر لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس طارق عباسی نے وزیراعلیٰ پنجاب کو طلب کرنے کا عبوری حکم نامہ جاری کر دیا۔

تحریری حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ عدالت میں آئی جی پنجاب پولیس سمیت دیگر آفسران پیش ہوئے۔ پولیس آفسران نے عدالت میں بے بسی کا اظہار کیا اور بچے کی بازیابی کے لیے وقت کے تعین سے معذرت کرتے رہے۔

ہائیکورٹ نے تحریری حکم نامہ میں کہا ہے کہ عدالت کے پاس وزیر اعلیٰ پنجاب کو طلب کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے۔

واضع رہے کہ تین سالہ عبدالرافع کی والدہ نے تھانہ کوٹ لکھپت میں بچے کے اغواء کا مقدمہ بھی درج کروا رکھا ہے۔


متعلقہ خبریں