’ترقیاتی بجٹ میں کسی قسم کی کٹوتی نہیں کر رہے ہیں‘

وزیراعلیٰ سندھ وفاق کے ترقیاتی کاموں سے ناراض ہیں، اسد عمر

فائل فوٹو


اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کے لیے مختص بجٹ میں کسی قسم کی کٹوتی نہیں کرنے جارہے ہیں۔

اسلام آباد میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) اور وزارت منصوبہ بندی کے درمیان حالیہ دنوں بات چیت ہوئی ہے۔ آئی ایم ایف نے بھی سالانہ ترقیاتی فنڈ میں کوئی کٹوتی لگانے کا کوئی مطالبہ نہیں ہے۔

اسد عمر نے کہا کہ آئی ایم ایف کی ٹیم سے مذاکرات میں  پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام ( پی ایس ڈی پی) کے مکمل اور موثر انداز میں استعمال کرنے پر زور دیا گیا ہے۔موجودہ مالی سال کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی فنڈ) کا مکمل استعمال یقینی بنائیں گے

وزیر منصوبہ بندی نے کہا کہ مالی سال 2014-15ء میں 96 فیصد جبکہ مالی سال 2018-19ء میں 83 فیصد پی ایس ڈی پی جاری ہوا۔ صرف سال 2017-18ء میں بجٹ کا 66 فیصد خرچ کیا گیا۔

مذید پڑھیں: عالمی بینک اور آئی ایم ایف کا پاکستانی معیشت کیلئے مکمل معاونت کا اعادہ

انہوں نے کہا کہ اس سال جولائی تا جنوری تک پی ایس ڈی پی کا 27 فیصد جاری کیا جا چکا ہے۔ پہلے سات ماہ میں 701 ارب میں سے 188 ارب روپے خرچ کیے گئے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں اسد عمر نے کہا کہ  اسلام آباد میں پانی کی طلب 160 ملین گیلن روزانہ جبکہ دستیاب 60 ملین گیلن روزانہ  ہے۔ اسلام آباد کو گرمیوں میں پانی کی  وافر مقدار میں فراہمی کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں۔

وزیر منصوبہ بندی نے کہا کہ اسلام آباد کو پانی کی فراہمی کیلئے منصوبہ جاری ہے، جس میں چوری اور ضیاع کو روکنا شامل ہے۔

مذید پڑھیں: اسلام آباد، راولپنڈی میں پانی کا مسٗلہ حل کرنے کے لیے کمیٹی تشکیل

خیال رہے کہ 31 جنوری کو وفاقی حکومت نے جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی میں پانی کا مسٗلہ حل کرنے کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی تھی، جس کا مقصد جڑواں شہروں کو پانی کی فراہمی کو یقینی بنانانے کے لیے تجاویز پر کام کرنا ہے۔


متعلقہ خبریں