وزیراعظم کا فری لانسرز کو مراعات دینے کا اعلان

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ فری لانسرز کو سہولت کاری اور مراعات فراہم  کرنا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔

وزیراعظم کی زیر صدارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کےفروغ سے متعلق اجلاس ہوا جس میں مشیر تجارت، معاون خصوصی اطلاعات، سیکریٹری اور دیگر افسران نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران نمائندہ ایف بی آر نے آئی ٹی سیکٹر سے متعلق ٹیکس میں دی جانے والی مراعات پر بریفنگ دی۔

انہوں نے کہا کہ فری لانسرز کو رقوم پر زیادہ سے زیادہ مراعات یقینی بنا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: پورا پاکستان کشمیر کے ساتھ کھڑا ہے، وزیراعظم عمران خان

اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ آئی ٹی ملک کا مستقبل ہے جبکہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے نوجوانوں میں آئی ٹی سیکٹر میں بے پناہ صلاحیت موجود ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آئی ٹی سیکٹر میں قابل نوجوانوں کی ہرممکن سہولت کاری کے لیے پرعزم ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ آئی ٹی سیکٹر کے فروغ سے لاکھوں نوجوانوں کو نوکریوں کے مواقع میسر آئیں گے، اس حوالے سے روڈ میپ آئندہ ایک ہفتے میں ترتیب دیا جائے۔

انہوں نے ہدایت دی کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جائے۔


متعلقہ خبریں