شکر ہے اللہ نے میری رسی دراز نہیں کی، رابی پیرزادہ

شکر ہے اللہ نے میری رسی دراز نہیں کی، رابی پیرزادہ

شوبز کی دنیا سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی گلوکارہ رابی پیرزادہ نے کہا ہے کہ شکر ہے اللہ نے میری رسی دراز نہیں کی۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے ایک پیغام میں انہوں نے لکھا کہ شوبز جھوٹ کی دنیا ہے، اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتی ہوں کہ وہ مجھے گناہوں سے واپس کھینچ لائے اور میری رسی دراز نہیں کی۔

یہ بھی پڑھیں: رابی پیرزادہ نے عمرے کی سعادت حاصل کر لی

یہ بات انہوں نے مہر حسنین نامی مداح کی ٹویٹ کے جواب میں لکھی جس میں انہوں نے لکھا تھا کہ ’اللہ پاک رابی پیر زادہ کی لمبی عمر کرے ۔خوش رہیں ۔اور لوگوں کو دین کی تعلیم سے منور کرتی رہیے ۔ آمین

انہوں نے پاکستانی عوام سے درخواست کرتے ہوئے مزید لکھا کہ میری پاکستانی عوام سے درخواست ہے کہ ہر کسی کی عزت کرنا سیکھیں۔ اگر آپ کسی کی عزت کریں گے تو آپ کو بھی عزت ملے گی۔ انشااللہ۔

یہ بھی پڑھیں: رابی پیرزادہ کا بچوں کی تعلیم کیلئے مالی امداد کا اعلان 

اس ٹویٹ کے جواب میں رابی پیرزادہ کا مزید کہنا تھا کہ آپ کو اندازہ نہیں ہے کہ آپ کی جانب سے دی جانے والی عزت مجھے کتنا حوصلہ دیتی ہے، آپ کے لیے نیک تمنائیں، یقین کریں مجھے اپنی اس نئی زندگی میں بہت سکون محسوس ہوتا ہے۔


متعلقہ خبریں