سونے کی قیمت میں 100 روپے اضافہ

سونے کی قیمت میں پھر اضافہ

کراچی: کاروباری ہفتے کے آخری روز سونے کی قیمت میں 100 روپے فی تولہ اضافہ ہوا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 100 روپے اضافے کے بعد آج سونا 90 ہزار 700 روپے فی تولہ میں فروخت ہوا۔

اسی طرح دس گرام سونا آج 77 ہزار 800 روپے میں فروخت ہوا۔

دوسری جانب آج انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں نو پیسے کمی ہوئی۔

مزید پڑھیں: ڈالر کی قیمت میں نو روپے کمی

ایکچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں آج ڈالر 154.40 روپے میں فروخت ہوا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر154.60 روپے پر برقرار ہے۔

اسٹاک مارکیٹ آج 100 انڈیکس 580 پوائنٹس کمی کا شکار ہوئی۔

متعلقہ خبریں