ن لیگ کا وسط مدتی الیکشن کا مطالبہ

پی ایم ایل این pmln

لاہور: قومی اسمبلی میں حزب اختلاف کی سب سے بڑی جماعت مسلم لیگ ن نے وسط مدتی انتخابات کا مطالبہ کر دیا ہے۔

پنجاب میں مسلم لیگ ن کے صدر رانا ثنااللہ نے کہا کہ مولانافضل الرحمان، بلاول بھٹو زرداری اور ن لیگی رہنما سب اکٹھے بیٹھیں اور مشترکہ لائحہ عمل لائیں۔

انہوں نے مشورہ دیا کہ حکومتی اتحادی پی ٹی آئی کی کشتی سے جتنا جلدی چھلانگ لگالیں بہتر ہے۔ اتحادیوں سمیت ملک کے 22 کروڑ عوام بھی اس حکومت سے ناراض ہیں، حکومت کو جتنی جلدی چھوڑے گا اچھا ہوگا۔

راناثنا اللہ نے کہا کہ تحریک انصاف معاشرے میں تلخیاں پیدا کر رہی ہے، عمران خان ریاست مدینہ کے سربراہ بنتے ہیں تو بتائیں کہاں انصاف ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سعدرفیق، احسن اقبال اور شاہد خاقان عباسی کی بھی ضمانت ہوگی، روزانہ بے قصور لوگوں کی ضمانت ہورہی ہے۔

ن لیگی رہنما نے کہا کہ مشرف کو پھانسی کی سزا سنائے جانے پر پی ٹی آئی شور مچا رہی تھی اور اب حکومت پھانسی کے حق میں قرار داد لے آئی ہے۔ کل منظور ہونے والی قرارداد پی ٹی آئی کے لیے پھٹکار ہے۔


متعلقہ خبریں