مریم نواز، حمزہ شہباز کی درخواستوں پر سماعت کرنے والے بینچ تحلیل

مریم نواز، حمزہ شہباز کے درخواستوں پر سماعت کرنے والے بینچ تحلیل

فائل فوٹو


لاہور: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز کی درخواستوں پر سماعت کرنے والے بینچ تحلیل ہوگئے ہیں۔

مریم نواز کی درخواستوں پر جسٹس طارق عباسی اور جسٹس مشتاق چوہدری سماعت کر رہے تھے۔ اب جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس طارق سلیم شیخ سماعت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: مریم نواز کی درخواستوں پر حکومت کا جواب جمع

نائب صدر ن لیگ کی جانب سے عدالت سے چھ ہفتوں کے لیے بیرون ملک جانے کی استدعا کی گئی ہے، مریم نواز نے درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ بغیر نوٹس نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کیا گیا ہے جو بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے عدالت میں دائر درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ ان کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا میمورنڈم غیر آئینی قرار دے کر کالعدم کیا جائے۔

مریم نواز نے پاسپورٹ حوالگی کی درخواست بھی لاہور ہائی کورٹ میں دائر کر رکھی ہے۔ واضح رہے عدالت میں دائر درخواست میں وفاقی حکومت، وزارت داخلہ، چیرمین نیب اور ڈی جی نیب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حمزہ شہباز کی درخواستوں پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل

حمزہ شہباز کی درخواستوں پر سماعت کرنے والا بینچ بھی تحلیل ہوگیا ہے۔ قبل ازیں قبل جسٹس مظاہرعلی اکبر نقوی اور جسٹس چوہدری عبدالعزیز سماعت کر رہے تھے۔

اب جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی اور جسٹس سردار احمد نعیم  پرمشتمل بینچ سماعت کرے گا۔ ان کے خلاف منی لانڈرنگ ،صاف پانی کمپنی اور رمضان شوگر ملز کے مقدمات دائر ہیں۔


متعلقہ خبریں