اداکارہ نیلم منیر کو انمول تحفہ مل گیا


معروف اداکارہ نیلم منیر کو ایک انمول تحفہ ملا ہے جس پر ان کی خوشی دیدنی ہے۔

نیلم منیر نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام پر غلافِ کعبہ کے ٹکڑے کی ایک تصویر شیئر کی ہے جس کے ساتھ تحریر کیا ہے کہ خدائے برتر کے خاص کرم کے باعث مجھے غلافِ کعبہ (کسوہ) کا ایک ٹکڑا ملا ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ یہ میری زندگی کا سب سے قیمتی تحفہ ہے اور یہ سعادت حاصل کرنے پر میں اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتی ہوں۔

 

View this post on Instagram

 

By the Grace of Allah all Mighty, I received a piece of Ghilaf-e-Khana Kaba, a most precious Gift, الحمداللہ ?

A post shared by Neelam Muneer Khan (@neelammuneerkhan) on

خیال رہے کہ نیلم منیر نے 2015 میں اپنی والدہ کے ہمراہ عمرہ ادا کیا تھا اور مکہ معظمہ اور مدینہ منورہ میں گزارے وقت کو زندگی کے خوبصورت ترین لمحات قرار دیا تھا۔

تفصیل پڑھیں: شکر ہے اللہ نے میری رسی دراز نہیں کی، رابی پیرزادہ

ان کا کہنا تھا کہ جو سکون وہاں جا کے نصیب ہوا وہ دنیا کے کسی کونے میں بھی نہیں ملا۔

نیلم منیر نے سعودی عرب میں اپنے قیام کے بارے میں مزید بتایا تھا کہ وہاں پہ موجود پاکستانی عوام نے یہ سوال مجھ سے لازمی کیا کہ کیا آپ عمرہ کے بعد اداکاری چھوڑ دیں گی جس پر میرا کہنا تھا کہ بالکل نہیں۔

غلاف کعبہ

کسوہ یعنی غلاف کعبہ ہر سال ذوالحجہ اور رمضان المبارک مین تبدیل کیا جاتا ہے۔

غلاف کعبہ جسے کسوہ بھی کہا جاتا ہے کی تبدیلی کے عمل کا آغاز نماز فجر کے فوری بعد کیا جاتا ہے۔

تفصیل پڑھیں: مسجد الحرام میں دنیا کی سب سے بڑی چھتری نصب کردی جائے گی

کسوہ کی تیاری میں ایک سال کا عرصہ لگتا ہے اور اس میں 670 کلو گرام خالص ریشم اور سونے چاندی کے ایک سو پچاس کلو گرام دھاگے استعمال کیے جاتے ہیں۔

پرانا غلاف کعبہ خادم الحرمین شریفین کے پاس جاتا ہے جس کے ٹکڑے وہ دنیا بھر کی مشہور شخصیات کو بطور تحفہ بھیجتے ہیں۔


متعلقہ خبریں