میرا اور ماہرہ خان کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ

میں ماہرہ خان سے زیادہ باصلاحیت ہوں، میرا

پاکستان شوبز انڈسٹری کی اسکینڈل کوئین میرا ویسے تو اکثر ہی خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں مگر اس بار ان کے اور ماہرہ خان کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ ہوا ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے۔

میرا ماہرہ خان کی کئی بار تنقید کا نشانہ بنا چکی ہیں مگر ماہرہ خان نے ہمیشہ ان تلخ جملوں کے جواب میں خاموشی اختیار کی ہے مگر اس بار ماہرہ خان نے ناراضی کا اظہار کر ہی دیا۔

گزشتہ رات دبئی میں منعقد ہونے والی ایوارڈ کی ایک تقریب میں دونوں اداکارائیں شریک ہوئیں اور وہیں اداکار شہریار منور نے ماہرہ خان سے پوچھا کہ آپ میرا سے کیا کہنا چاہتی ہیں؟

یہ بھی پڑھیں: ماہرہ خان کی سادگی پر مداح عش عش کر اٹھے

اس سوال پر ماہرہ خان نے جواب دیا کہ یہ پہلا موقع ہے کہ وہ واقعی میرا سے ناراض ہیں۔

اس پر میرا نے ماہرہ سے سوال کیا کہ آپ کی ناراضی کی وجہ کیا ہے تو ماہرہ نے کہا کہ کیا آپ کو یاد ہے کہ میں اور میرا جی دوست بن گئے تھے مگر مجھے کسی نے بتایا ہے کہ آپ نے دوبارہ میرے خلاف میں کوئی بیان دیا ہے۔

ماہرہ خان کی اس بات کے جواب میں میرا جی نے فوراً کہا کہ میں قسم کھاتی ہوں میں نے آپ کے خلاف کوئی بیان نہیں دیا۔

یہ بھی پڑھیں: میں ماہرہ خان سے زیادہ باصلاحیت ہوں، میرا

خیال رہے کہ چند روز قبل اداکارہ میرا نے الزام عائد کیا تھا کہ میں میرا سے زیادہ باصلاحیت ہوں مگر میرے حصے کے کردار بھی ماہرہ کو دے دیے جاتے ہیں جو کہ میرے ساتھ ناانصافی ہے۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ میں نے اپنے ٹیلنٹ کی وجہ سے شوبز میں جگہ بنائی ہے مگر ماہرہ کو یہ مقام شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے کی وجہ سے ملا ہے۔

میرا جی نے یہ بھی کہا تھا کہ ان کی اور ماہرہ کی عمر میں زیادہ فرق نہیں ہے۔


متعلقہ خبریں