راولپنڈی کے شائقین کو دیکھ کر خوشی ہوئی، شان مسعود

راولپنڈی کے شائقین کو دیکھ کر خوشی ہوئی، شان مسعود

فوٹو: فائل


راولپنڈی: پاکستانی کرکٹر شان مسعود نے کہا ہے کہ راولپنڈی کے شائقین کو دیکھ کر اتنی خوشی ہوئی جتنی گزشتہ 10 سال میں بھی نہیں ہوئی۔

پاکستانی کرکٹر شان مسعود نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز جب ٹاس جیتا تو کوشش تھی کہ پچ کا تجربہ لیں اور کل کے مقابلے میں آج بیٹنگ کرنا آسان تھا لیکن ٹیسٹ کرکٹ میں کبھی کوئی چیز آسان نہیں ہوتی۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے باؤلرز نے بہت اچھے کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے بنگلہ دیش کی ٹیم کو 233 رنز پر آؤٹ کیا۔ یاسر شاہ نے جو 20 اوورز کیے اس کا ہمیں بہت فائدہ ہوا جبکہ قومی ٹیم کے اسکواڈ میں 3 اوپنرز ہیں جو اچھا کھیل رہے ہیں اور پچھلے میچ میں 2 اوپنرز نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔

شان مسعود نے کہا کہ اوپنرز کا آؤٹ ہونے کا چانس ہوتا ہے مگر جب وہ کریز پر کھڑا ہو جاتا ہے تو اچھا کھیل پیش کرتا ہے۔ بین الاقوامی کرکٹ میں کبھی ایسا نہیں ہوتا کہ اچھے رنز ملیں تاہم کوشش یہی ہونی چاہیے کہ اچھی کارکردگی دکھائی جائے۔

یہ بھی پڑھیں پاکستان سپر لیگ کا 2016 سے2019 تک کا سفر

سینچری پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سینچری کے بعد بلے باز پر ذمہ داری بڑھ جاتی ہے اور گینڈ کو کنٹرول کرنے میں کبھی غلطی بھی ہوتی ہے لیکن غلطیاں کرنے سے ہی سیکھنے کا موقع ملتا ہے۔

پاکستانی کرکٹر نے کہا کہ ٹیسٹ میچ میں جتنے رنز بنا سکے بنائیں گے امید ہے حارث اور رضوان اچھا کھیلیں گے۔

انہوں نے کہا کہ راولپنڈی کے شائقین کو اسٹیڈیم میں دیکھ کر خوشی ہوئی اور بابر اعظم کے لیے نعرے لگنے پر بہت خوشی ہوتی ہے۔ 10 سال میں کبھی اتنی خوشی نہیں ہوئی جتنی آج ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں اسپاٹ فکسنگ: کرکٹر ناصر جمشید کو 17 ماہ قید

شان مسعود نے کہا کہ بابر کے ساتھ کھیلنے میں بہت مزا آیا اور مزید کھیلنا چاہوں گا، کبھی کوئی کھلاڑی اپنے آپ کو کسی بھی فیلڈ میں محدود نہیں کرتا تاہم بابر اعظم والی کارکردگی ہمیں اپنے اندر لانی ہے۔ میں نے ہمیشہ خامیوں پر کام کیا اور بہتری لانے کی کوشش کی۔ کسی بھی ٹیم کو آسان نہیں سمجھنا چاہیے۔


متعلقہ خبریں