پی ایس ایل، ملتان سلطانز نے سیزن 2020 کیلئے کپتان کا اعلان کردیا


لاہور۔ ملتان سلطانز فرنچائز نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 2020 کے لیے اپنے کپتان کا اعلان کردیا ہے۔

پی ایس ایل سیزن 2020 کے لیے ملتان سلطانز کے اعلامیہ کے مطابق قومی ٹیسٹ ٹیم کا حصہ دائیں ہاتھ کے بلے باز شان مسعود کو ٹیم کا کپتان مقرر کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل 5، ٹکٹوں کی آن لائن فروخت آج رات سے شروع ہوگی

ملتان سلطانز کے مطابق جدید کرکٹ میں کپتان کو دماغی اور جسمانی طور پر بہترین ہونا چاہیے۔ کرکٹر شان مسعود ان دونوں خوبیوں میں کسی کے ثانی نہیں ہیں۔

ملتان سلطانز کا کہنا ہے کہ شان مسعود با کمال اتھلیٹ اور عمدہ تجزیاتی دماغ رکھتے ہیں۔

ملتان سلطانز نے کہا ہے کہ مینجمنٹ شان مسعود کے لیے نیک خواہشات رکھتی ہے۔ امید ہے شان مسعود شائقین کرکٹ کی توقعات پر پورا اتریں گے۔

خیال رہے کہ پی ایس ایل کا پانچواں ایڈیشن اس ماہ فروری میں شروع ہوگا تاہم ابھی تک اس کا حتمی شیڈول تیار نہیں کیا جا سکا ہے۔

اس میگا ایونٹ کی افتتاحی تقریب 20 فروری کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہو گی۔

خیال رہے پی ایس ایل پانچ کے تمام میچز پاکستان میں ہوں گے،اس مرتبہ کراچی اور لاہور کے ساتھ راولپنڈی اور ملتان میں میچز کا انعقاد کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل 5 کی افتتاحی تقریب کے انتظامات نئی کمپنی کے سپرد

خیال رہے کہ شائقین کرکٹ پی ایس ایل کے تمام میچز کی کمنٹری ریڈیو پاکستان پر براہ راست سن سکیں گے۔

سپر کرکٹ میلے کے سنسنی خیز لمحات سے شائقین کو با خبر رکھنے کے لیے ریڈیو پاکستان، ایف ایم ون او ون اور اسلام آباد یونائیٹڈ  کے درمیان تمام میچز کی براہ راست کمنٹری کے حوالے سے مفاہمتی یاداشت پر دستخط پر ہو گئے ہیں۔

ڈائریکٹر جنرل ( ڈی جی) ریڈیو پاکستان ثمینہ وقار نے اس حوالےبتایا ہے کہ کرکٹ اور ریڈیو کا ساتھ پرانا ہے، کرکٹ کی واپسی ریڈیو کمنٹری کی واپسی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس بار پارٹنر شپ اسلام آباد یونائیٹد سے ہوئی ہے، اگلی دفعہ کسی اور ٹیم کے ساتھ ہو گی، ہم پاکستان کے میچز کی کمنٹری کریں گے۔


متعلقہ خبریں