سال 2020 کا سب سے بڑا طوفان اتوار کو جرمنی کے ساحل سے ٹکرائے گا


برلن: ماہرین موسمیات نے کہا ہے کہ اس سال کا سب سے بڑا طوفان سیبائن (Sabine ) اتوار کو جرمنی کے ساحل سے ٹکرائے گا۔

محکمہ موسمیات جرمن کے مطابق موسمیاتی ماہرین اس طوفان کو سال 2020 کا سب سے بڑا طوفان قرار دے رہے ہیں۔ طوفان سیبائن کے ساتھ ہوا 118 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے جرمنی کے ساحل سے ٹکرائے گا۔

محکمہ موسمیات جرمن کے مطابق طوفان اتوار کو جرمنی پہنچے گا اور بدھ تک رہے گا۔ اتوار سے بدھ کے درمیان جرمنی کے شہر برلن کا درجہ حرارت 13 ڈگری رہے گا۔

محکمہ موسمیات نے اتوار کو جرمنی میں تیز ہواؤں، گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ طوفان سیبائن کی وجہ سے جرمنی میں کچھ علاقے سیلاب کی زد میں بھی آسکتے ہیں۔

محکمہ موسمیات جرمن کا کہنا ہے کہ طوفان جرمنی کے علاوہ یورپ کے جن ممالک کو جزوی طور پر متاثر کرے گا ان میں برطابیہ،آئرلینڈ،ناردرن فرانس،بیلجیئم ہالینڈ اور ڈنمارک شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب: طوفانی بارش سے سات افراد جاں بحق11زخمی

خیال رہے کہ 11 نومبر 2019 کو بھارت اور بنگلہ دیش کے ساحلی علاقوں میں آنے والے طوفان ’بلبل‘ کے باعث 20 افراد ہلاک جبکہ 20 لاکھ لوگ بے گھر ہو گئے تھے۔

11 نومبر 2019 کو ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب 120 کلو میٹر کی رفتار سے دونوں ممالک کے ساحلی علاقوں میں ٹکرایا تھا جس کی وجہ سے ہوائی اڈوں اور بندرگاہوں کو بند کر دیا گیاتھا۔

پریس ٹرسٹ آف انڈیا (پی ٹی آئی) کے مطابق بھارت کی مغربی بنگال کی ریاست میں آنے والے طوفان کے باعث 10 افراد ہلاک ہوئے تھے جن میں سے دو افراد کی ہلاکتیں درخت گرنے کی وجہ سے ہوئی تھیں۔

ڈیزاسٹر منیجمنٹ کے سکریٹری شاہ کمال نے بتایا تھا کہ اس طوفان نے تقریباً 4 ہزار سے زائد  مٹی اور ٹن کی چادروں سے تعمیرشدہ مکانات کو بھی شدید نقصان پہنچایا ہے۔

مزید پڑھیں: فلپائن میں لینڈسلائیڈ اور طوفان سے 85 افراد ہلاک

ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے وزیر انعام الرحمان نے بتایا تھا کہ طوفان ’بلبل‘ سے سب سے زیادہ بنگلہ دیش کا ضلع کھلنا متاثر ہوا ہے۔ طوفان کے باعث کئی درخت اجڑ گئے جب کہ  شہر کا مواصلاتی نظام بھی دھرم بھرم ہو گیا ہے۔


متعلقہ خبریں