ان ہاؤس تبدیلی کی مخالفت کریں گے، سینیٹر سراج الحق

فوٹو: فائل


لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ ان ہاؤس تبدیلی کی مخالفت اور مزاحمت کریں گے۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی ان ہاﺅس تبدیلی پر یقین نہیں رکھتی کیونکہ ان ہاﺅس تبدیلی کے نتیجے میں خرید وفروخت اور چھانگا مانگا کی سیاست دوبارہ شروع ہو جائے گی۔

ان ہاؤس تبدیلی کے خلاف بات کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ ان ہاﺅس تبدیلی کے خلاف جماعت اسلامی مزاحمت کرے گی کیونکہ ان ہاﺅس تبدیلی عوام اور عوامی ایجنڈے کے خلاف سازش ہو گی۔ جماعت اسلامی شفاف اور غیر جانبدار انتخابات کا مطالبہ کرتی ہے۔

سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ چوروں اور لٹیروں کو پکڑنے کے دعویدار وزیر اعظم آج بے بس دکھائی دیتے ہیں تاہم ملکی سیاست میں اب سابق حکمرانوں کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔ حکومت کے 18 ماہ میں 11 ہزار ارب روپے کے قرض لیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے تبدیلی کا نعرہ لگایا لیکن تبدیلی کے بجائے عوام کی مشکلات میں ہی اضافہ کیا۔ حکومت نے معیشت کے سارے اختیارات عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے حوالے کیا گیا اب وہ مالیاتی اداروں کو کنٹرول کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں ان ہاؤس تبدیلی: ن لیگی رہنما نواز شریف کے ’اشارے‘ کے منتظر

واضح رہے کہ ان ہاؤس تبدیلی کی آوازیں اٹھنا شروع ہو گئی ہیں اور حزب اختلاف کی جماعتیں اس کی حمایت کر رہی ہیں جبکہ ایک سینئر صحافی نے 2020 میں ان ہاؤس تبدیلی کا دعویٰ بھی کر رکھا ہے۔


متعلقہ خبریں