کبڈی ورلڈکپ کا انعقاد پاکستان میں امن کو ثابت کرتا ہے، گورنر پنجاب

کبڈی ورلڈکپ کا انعقاد پاکستان میں امن کو ثابت کرتا ہے، گورنر پنجاب

فوٹو: فائل


لاہور: گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ کبڈی ورلڈکپ  کا پاکستان میں منعقد ہونا اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان ایک پر امن ملک ہے۔

گورنر ہاؤس پنجاب میں کبڈی ورلڈ کپ 2020 کی پروقار افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور، صوبائی وزیر رائے تیمور، صوبائی وزیر راجہ بشارت، صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال سمیت دیگر نے کبڈی ورلڈ کپ 2020 کی ٹرافی کی تقریب رونمائی کی۔

کبڈی ورلڈ کپ 2020 میں شرکت کے لیے پاکستان پہنچنے والی تمام بین الاقوامی ٹیمیں بھی موجود تھیں۔

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام ٹیموں کو پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہیں اور کبڈی ورلڈ کپ کا پاکستان میں منعقد ہونا اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ پاکستان ایک پر امن ملک ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان آنے والا یہاں کی مہمان نوازی کے بعد دوبارہ بھی آتا ہے۔

صوبائی وزیر رائے تیمور نے کہا کہ پاکستان میں روایتی کھیل کبڈی کا دوبارہ سے آغاز ہو رہا ہے اور وہ دن دور نہیں جب پاکستان کو کھیلوں میں کھویا ہوا مقام واپس ملے گا۔ حکومت پنجاب نے کھیلوں کے فروغ کے لیے انقلابی اقدامات کیے۔

یہ بھی پڑھیں پی ایس ایل، ملتان سلطانز نے سیزن 2020 کیلئے کپتان کا اعلان کردیا

تقریب میں پاکستان کے تمام صوبوں کی روایتی و ثقافتی رنگا رنگ میوزیکل پرفارمنس پیش کی گئیں جبکہ معروف گلوکار عارف لوہار کی جگنی نے سما باندھ دیا اور غیر ملکی کھلاڑیوں نے جگنی پر بھنگڑے ڈالے۔ تقریب میں معروف گلوکار وارث بیگ نے بھی موسیقی کی پرفارمنس پیش کی۔


متعلقہ خبریں