منگل کو اجناس کی قیمتوں میں کمی کے اقدامات کا اعلان کریں گے، وزیراعظم

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عام آدمی اور تنخواہ دار طبقے کی مشکلات سے آگاہ ہوں۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ منگل کو اجناس کی قیمتوں میں کمی کے اقدامات کا اعلان کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ چینی اور آٹےکی قیمتوں میں اضافے سے متعلق تحقیقات شروع کی جا چکی ہیں، ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

عمران خان نے کہا کہ قیمتیں کنٹرول کرنے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں، ان مشکلات کاادارک ہےجن کاعوام کوسامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دی جائے گی اور قوم اطمینان رکھے ذمہ داروں کا بھرپور محاسبہ کیا جائے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ منگل کو اجناس کی قیمتوں میں کمی کے اقدامات کا اعلان کریں گے۔


متعلقہ خبریں