کبڈی ورلڈکپ، پاکستان اور ایران نے کامیابی حاصل کر لی

کبڈی ورلڈکپ، پاکستان اور ایران نے کامیابی حاصل کر لی

فوٹو: فائل


لاہور: کبڈی ورلڈ کپ 2020 کے پہلے میچ میں پاکستان نے کینیڈا کو جبکہ دوسرے میچ میں ایران نے سیر الیون کو شکست دے دی۔

لاہور کے پنجاب فٹبال اسٹیڈیم میں کبڈی کے عالمی میلے کی رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار تھے۔ جس کے بعد باقاعدہ کبڈی کے ورلڈکپ کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔

کبڈی کا پہلا میچ پاکستان اور کینیڈ کے درمیان ہوا جس میں پاکستان کی ٹیم نے 24 کے مقابلے میں 64 پوائنٹس سے کامیابی حاصل کی جبکہ دوسرا میچ ایران اور سیر الیون کے درمیان کھیلا گیا۔

کبڈی کے دوسرے میچ میں ایران نے سیر الیون کے 19 پوائنٹس کے مقابلے میں 60 پوائنٹس سے کامیابی حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں پی ایس ایل فائیو کے میچ آفیشلز کا اعلان

واضح رہے کہ پاکستان میں کبڈی ورلڈکپ 2020 اس ماہ کی 16 تاریخ تک جاری رہے گا۔

کبڈی ورلڈکپ کی رنگا  رنگ افتتاحی تقریب میں لوک گلوکار عارف  لوہار اور ملکو نے آواز کا جادو جگایا۔

شہری بھی کھیلوں کے میدان آباد ہونے پر بے حد خوش کا اظہار کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ بہت خوشی کی بات ہے کہ پاکستان میں مختلف کھیلوں کے میلے سج رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں اسپاٹ فکسنگ: کرکٹر ناصر جمشید کو 17 ماہ قید

کبڈی ورلڈ کپ میں پاکستان کے علاوہ بھارت، آسٹریلیا، کینیڈا، ایران، کینیا، آزربائیجان، سیرالیون، جرمنی اور انگلینڈ کی ٹیمیں شریک ہیں۔ سنسنی خیز مقابلوں کی ٹکٹیں 200 سے 400 روپے تک مقرر کی گئی ہیں جو اسٹیڈیم کے باہر سے خریدے جاسکتے ہیں۔ میگا ایونٹ کے چند میچز فیصل آباد اور گجرات میں بھی کھیلے جائیں گے۔


متعلقہ خبریں