اتحادیوں کے ساتھ کوئی مسئلہ نہیں، بعض لوگ بے پر کی اڑا رہے ہیں: پرویز خٹک

Pervez Khattak

نوشہرہ: وزیردفاع پرویز خٹک نے دعویٰ کیا ہے کہ اتحادیوں کے ساتھ کوئی مسئلہ نہیں ہے البتہ بعض لوگ میڈیا کے ذریعے بے پر کی اڑا رہے ہیں۔ انہوں ںے کہا کہ اپوزیشن کے ساتھ رابطے ہورہے ہیں۔

لاہور: پرویز خٹک اور اسد عمر کے ہمراہ ق لیگ سے حکومتی کمیٹی کل ملاقات کرےگی

ہم نیوز کے مطابق انہوں ںے زڑہ مینہ میں وکرزکنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم، بی این پی مینگل اور گرانڈ ڈیموکریٹک الائنس سمیت تمام اتحادیوں سے بامعنی مذاکرات ہوچکے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وزیردفاع پرویز خٹک نے کہا کہ ق لیگ سے ہمارے فیصلہ کن مذاکرات ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افواہیں بہت جلد دم توڑ دیں گی۔

انہوں ںے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قانون سازی کے حوالے سے اپوزیشن کے ساتھ  باہمی مشاورت کے ذریعے آگے بڑھ رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کسی ڈیل پر یقین نہیں رکھتی ہے۔

صوبہ خیبرپختونخوا نے سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے کہا کہ عدلیہ اور قومی احتساب بیورو سمیت تمام ادارے آزاد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عدالتیں جو بھی فیصلہ کریں گی ان کو من و عن تسلیم کریں گے۔

ہم نیوز کے مطابق انہوں ںے کہا کہ نہ ان ہاؤ س تبدیلی آئے گی اورنہ ہی حکومت کو کچھ ہوگا۔ انہوں ںے کہا کہ افواہیں پھیلانے والوں کو منہ کی کھانا پڑے گی۔

ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے استفسار کیا کہ معلوم نہیں کہ بعض عناصر کو افواہیں پھیلانے سے کیا ملتا ہے؟ انہوں نے کہا کہ نہ اتحادی کہیں جارہے ہیں اور نہ ہی اپوزیشن کے ساتھ کوئی خلا پیدا ہوا ہے۔

آزادی مارچ سے ن لیگ کو کیاملا؟ خواجہ آصف کا انکشاف

ہم نیوز کے مطابق وزیردفاع پرویز خٹک نے ن لیگی رہنما کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ معلوم نہیں کہ خواجہ محمد آصف کو ایسی خبریں کون دیتا ہے؟ پی ایم ایل (ن) کے مرکزی رہنما اور سابق وزیردفاع خواجہ محمد آصف نے ایک بیان میں گزشتہ دنوں دعویٰ کیا تھا کہ آئندہ 15 دنوں کے اندر ن لیگ کے تمام رہنماؤں کی ضمانتیں ہوجائیں گی۔

وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا کہ ماضی میں بھی عدالتوں کے فیصلوں کو تسلیم کیا ہے اور آئندہ بھی کریں گے۔


متعلقہ خبریں