فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ کی نمائش میں حائل رکاوٹیں دور ہوگئیں؟

فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ کی نمائش میں حائل رکاوٹیں دور ہوگئیں؟

لاہور: فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ کی نمائش میں حائل رکاوٹیں دور ہونے کا عندیہ مل گیا ہے جس کے بعد قوی امید ہے کہ تنازعات کا شکار فلم بہت جلد شائقین کے لیے پردہ اسکرین کی زینت بنا دی جائے گی۔

2019 : ہم فلمز کے سفر کا ایک اہم سنگ میل

پاکستانی فلمی شائقین عرصے سے اس مہنگی فلم کی نمائش کے منتظر ہیں لیکن قانونی جنگ کے باعث فلم کی ریلیز التوا کا شکار تھی۔

شہرہ آفاق فلم مولا جٹ کے پروڈیوسر سرور بھٹی نے 2017 میں کاپی رائٹ کا مقدمہ نئی فلم کے پروڈیوسر بلال لاشاری اور عمارہ حکمت کے خلاف درج کرایا تھا لیکن اب انہوں ںے مقدمہ واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق سرور بھٹی نے واضح طور پر کہا ہے کہ بلال لاشاری فلم لگائیں میری طرف سے مکمل اجازت ہے۔ انہوں نے اس ضمن میں مؤقف اپنایا ہے کہ کیس اس وقت تک واپس نہیں لوں گا جب تک دوسری پارٹی ایسا نہیں کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ فلم انڈسٹری کی بہتری کے لیے کیا ہے لیکن فلم پروڈیوسر کو اپنے خلاف مقدمات واپس لینے کی شرط پر اجازت دے رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میرے خلاف درج کرائے جانے والے مقدمات بھی واپس لیے جائیں تو فلم ریلیز ہوسکے گی۔

فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ میں فواد خان نے مولا جٹ کا کردار ادا کیا ہے جب کہ اداکار حمزہ علی عباسی نے نوری نتھ کا کردار نبھایا ہے۔ دیگر ستاروں میں ماہرہ خان، عمائمہ ملک اور شفقت چیمہ سمیت دیگر شامل ہیں۔

پاکستان کی تیار کردہ شاہکار پنجابی فلم مولا جٹ 1979 میں ریلیز ہوئی تھی اور مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کر گئی تھی۔ اس کے بعد سلطان راہی اور مصطفیٰ قریشی کی جوڑی فلموں کی کامیابی کی ضمانت سمجھی جانے لگی تھی۔ یہ جوڑی سلطان راہی کی موت تک برقرار رہی تھی۔

نئی پاکستانی فلم ’’زندگی تماشا‘‘ ریلیز ہونے کو تیار

دسمبر 2018 میں جب نوجوان ہدایتکار بلال لاشاری کی زیر ہدایت پایہ تکمیل کو پہنچنے والی فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ کا پہلا ٹریلر جاری کیا گیا تو اسے چند ہی گھنٹوں میں بے پناہ مقبولیت مل گئی تھی۔ مختصر سے ٹریلر میں نظر آرہا تھا کہ ایکشن اور رومانس دونوں ہی فلم بینوں کو دیکھنے کے لیے ملے گا۔


متعلقہ خبریں