انڈر 19 ورلڈ کرکٹ کپ: بھارت کو شکست، بنگلہ دیش چیمپین بن گیا

انڈر 19 ورلڈ کرکٹ کپ: بھارت کو شکست، بنگلہ دیش چیمپین بن گیا

پوچیف اسٹروم: بنگلہ دیش نے دفاعی چیمپین بھارت کو شکست دے کر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ جیت لیا۔ بنگلہ دیش کی ٹیم پہلی بار انڈر 19 ورلڈ کپ کی چیمپئن بنی ہے۔ بھارت کو تین وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

ہم نیوز کے مطابق جنوبی افریقہ کے شہر پو چیف اسٹروم میں کھیلے جانے والے فائنل میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیتا لیکن فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ بھارت کی بیٹنگ لائن 48 ویں اوورز میں 177 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

 

بھارت کی جانب سے جیسوال نے 88 اور تلک ورما نے 38 رنز بنائے اور نمایاں بلے باز رہے۔ بنگلہ دیش کی طرف سے  ایویشیک داس نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جب کہ تنظیم حسن اور شریف الاسلام نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

بنگلادیش کی جانب سے پرویز حسین اور کپتان اکبر علی نے ذمہ دارانہ بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور اپنی ٹیم کی کامیابی میں نمایاں کردار ادا کیا۔

ہم نیوز کے مطابق جب بنگلہ دیش کی ٹیم کے سات کھلاڑی آؤٹ ہوچکے تھے تو اس وقت بارش کے سبب میچ کو روکنا پڑا جس کے بعد ڈک اینڈ لوئس سسٹم کے تحت بنگلہ دیش کی ٹیم کو جیت کے لیے چار اوورز میں صرف ایک رن درکار تھا جو 43 ویں اوور میں حاصل کرلیا گیا۔

جیت کے لیے 4 اوور میں ایک رنز درکار تھا جو کہ 43 ویں اوور کی پہلی گیند پر حاصل کرلیا۔

بھارت کی جانب سے روی بھشنوئی نے چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جب کہ بنگلہ دیش کی ٹیم کے کپتان اکبرعلی مین آف دی میچ قرار پائے۔ انہوں ںے 43 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی تھی۔


متعلقہ خبریں