اٹک: زمین کا تنازع، مسلح تصادم کے نتیجے میں ایک جاں بحق چار شدید زخمی


اٹک: زمین کے تنازع پر دو گروپوں کے درمیان ہونے والے مسلح تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور چار شدید زخمی ہوگئے ہیں جنہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ جائے وقوع پر پولیس کی بھاری نفری موجود ہے۔

کراچی: ڈیفنس میں لڑکی اغوا اور فائرنگ کے واقعے کا مقدمہ درج

ہم نیوز کے مطابق مسلح تصادم کے نیتجے میں جاں بحق ہونے والے صداقت خان کے لواحقین نے نعش کو ایبٹ آباد چوک میں رکھ کر احتجاج کرنا شروع کردیا ہے جس کی وجہ سے جی ٹی روڈ پر ٹریفک معطل ہوگیا ہے۔ جاں بحق ہونے والے صداقت خان کے لواحقین کا الزام ہے کہ قاتلوں کو پیسے لے کر جائے وقوع سے فرار کرا دیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق اٹک کے علاقے خورہ غرشین میں زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں مسلح تصادم ہوا تو ہونے والی فائرنگ کے باعث صداقت خان موقع پر جاں بحق ہو گیا۔

علاقے سے موصولہ اطلاعات کے مطابق پولیس فائرنگ ہونے پر جائے وقوع پہ پہنچی اور اس نے نعش تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے حسن ابدال اسپتال منتقل کی۔

ہم نیوز کے مطابق غرشین میں ہونے والا قتل احتجاج کی صورت اختیار کرگیا ہے کیونکہ ورثا پولیس کے رویے اور پوسٹ مارٹم میں تاخیرکا الزام عائد کرکے جائے وقوع پر احتجاج کررہے ہیں۔ اس احتجاج کے سبب راولپنڈی، پشاور اور ایبٹ آباد جانے والی شاہراہوں پہ ٹریفک کی روانی شدید متاثرہے۔

متاثرہ خاندان کے افراد اہل علاقہ کے ہمراہ احتجاج کرتے ہوئے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کررہے ہیں۔ جائے وقوع پر پولیس کی بھاری نفری موجود ہے جو امن و امان کی صورتحال کو قابو میں رکھنے کی کوشش کررہی ہے۔

پی آئی سی کے باہر فائرنگ کرنے والے دو وکلاء کی شناخت ہوگئی

ہم نیوز کے مطابق ایس ایچ او تھانہ صدر حسن ابدال صفدر خان کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ نعش کا پوسٹ مارٹم نہ کرانے کے ذمہ دار ورثا ہیں۔


متعلقہ خبریں