پاک فوج کی ایل او سی پر جوابی کارروائی، بھارتی فوجی ہلاک، تین زخمی

ڈی جی ایم اوز نے بنیادی معاملات اور خدشات حل کرنے پر اتفاق کیا۔

فائل فوٹو


راولپنڈی: پاک فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر جوابی کارروائی کرتے ہوئے ایک بھارتی فوج کو ہلاک جبکہ میجر سمیت دیگر تین کو زخمی کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ایل او سی پر بھارتی فوج کی جانب سے گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران جندروٹ اور نکیال سیکٹر میں شہری آبادی کو بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا گیا۔

بھارتی اشتعال انگیزی کے نتیجے میں دو بچوں اور دو خواتین سمیت دس شہری شدید زخمی ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے شہری آبادی کو نشانہ بنانے والی بھارتی چوکیوں کو بھاری نقصان پہنچایا۔

مزید پڑھیں: ایل او سی خلاف ورزی، بھارتی سفارت کار دفتر خارجہ طلب

جوابی کارروائی میں ایک بھارتی فوج ہلاک ہو گیا جب کہ ایک میجر سمیت تین بھارتی فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں۔

یہ پہلی مرتبہ نہیں جب بھارتی فوج نے ایل او سی کے قریب شہری آبادی کو نشانہ بنایا ہو۔

دو روز قبل بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ سے ایک شہری شہید اور ایک خاتون زخمی ہوگئی تھیں۔

بھارتی فوج نے آزاد کشمیر میں چڑی کوٹ سیکٹر میں شہری آبادی کو توپ خانے اور مارٹر گولوں سے نشانہ بنایا۔

مزید پڑھیں: قابض بھارتی فوج کے مظالم کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کو دبا نہیں سکتے، آرمی چیف

چار فروری کو بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے دو خواتین اور بچے سمیت چار افراد زخمی ہوگئے تھے۔

بھارتی افواج نے وادی لیپا میں شہری آبادی پر بھاری ہتھیاروں سے گولہ باری اور فائرنگ کی۔

یکم فروری کو بھی بھارتی فوج کی جانب سے ستوال سیکٹر میں ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہو گیا تھا۔

بھارتی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے شہری کا تعلق مدار پور گاؤں سے تھا جسے فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔


متعلقہ خبریں