کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 910 ہو گئی

کورونا وائرس: دنیا میں 2 کروڑ 31 لاکھ سے زائد افراد متاثر

فوٹو: فائل


بیجنگ: چین کے شہر ووہان سے پھیلنے والے کورونا وائرس سے چین میں مزید 97 افراد ہلاک ہو گئے جس کے بعد اب تک ہونے والے ہلاکتوں کی تعداد 910 ہو گئی۔

کورونا وائرس پر اب تک قابو نہیں پایا جا سکا ہے تاہم سائنسدان کورونا وائرس کی ویکسن تیار کرنے میں مصروف ہیں۔ کورونا وائرس سے دنیا بھر میں اب تک 40 ہزار 649 افراد متاثر ہو چکے ہیں جن میں سے 6 ہزار 494 افراد کی حالت انتہائی نازک ہے جبکہ 3 ہزار 548 افراد صحتیاب ہو کر اپنے گھروں کو جا چکے ہیں۔

کورونا وائرس سے مزید 4 ہزار 458 افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 36 ہزار 191 افراد دنیا بھر کے مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

چین کے بعد کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک جاپان ہے جہاں اب تک 161 افراد وائرس سے متاثر ہوئے ہیں تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ پاکستان کے پڑوسی ملک بھارت میں بھی 3 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔

دنیا بھر کے 28 ممالک کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں جن میں چین، جاپان، سنگاپور، تھائی لینڈ، جنوبی کوریا، ہانگ کانگ، آسٹریلیا، امریکہ، ملائشیاء، جرمنی، تائیوان، ماکاؤ، ویتنام، فرانس، متحدہ عرب امارات، کینیڈا، فلپائن، بھارت، برطانیہ، روس، اٹلی، نیپال، کمبوڈیا، سری لنکا، فن لینڈ، سویڈن، بیلجیئم اور اسپین شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں یمن، القاعدہ کا کمانڈر امریکی حملے میں ہلاک

چین کے کم سے کم 10 صوبوں میں تمام سرکاری اور غیرسرکاری سرگرمیوں پر پابندی عائد ہے اور لوگ اپنے گھروں میں رہنے پر مجبور ہیں۔ تمام تعلیمی ادارے، دفاتر اور فیکٹریاں بند ہیں۔ فرانس، امریکہ، برطانیہ، مصر، کینیا، روانڈا اور روس نے چین کیلئے اپنی پروازیں بند کر رکھی ہیں۔

دوسری جانب چین کے صدر شی جن پنگ کی قیادت میں بنائی گئی کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ جنگلی حیات کی غیر قانونی تجارت کے مسئلے سے نمٹنا ہو گا اور اس پر ’مستقل طور پر پابندی عائد کرنا‘ ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں افغان مہاجرین: بین الاقوامی کانفرنس اسلام آباد میں منعقد ہو گی

خدشہ ہے کہ صوبہ ہوبے کے شہر ووہان میں جانوروں کی مارکیٹ سے اس وائرس کی ابتدا ہوئی تھی۔

کمیٹی کو بتایا گیا کہ چین میں حکام کی جانب سے ووہان کو ‘اولین ترجیح’ دی جا رہی ہے اور اضافی طبی عملہ وہاں بھیجا جا رہا ہے۔ چین کا ہر وہ صوبہ جس کی آبادی 30 ملین سے زائد ہے وہاں عوامی مقامات پر چہرے پر ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں