مساجد، چرچوں اور شاہراہوں پر جو سکون ہے،اس کے پیچھے وردی ہے: فیاض الحسن

جو رہی سو بے خبری رہی: فیاض الحسن چوہان نے قائم علی شاہ کو وزیراعلیٰ قرار دیدیا

لاہور: پنجاب کے وزیر اطلاعات و نشریات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ ملک کی مساجد، چرچوں، اسکولوں اور شاہراہوں پر جو سکون ہے، اس کے پیچھے وردی ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ پاک فوج اور تمام سیکورٹی اداروں کے خلاف کسی بھی قسم کی تحریک 22 کروڑعوام برداشت نہیں کریں گے۔

فیاض الحسن چوہان کا خود پر جادو ہونے کا دعویٰ

ہم نیوز کے مطابق الحمرا ہال میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ گزشتہ 22 سال کے دوران پاکستانی فوج اور پولیس نے بے پناہ قربانیاں دی ہیں جس پرہم انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ امریکہ اور مغربی ممالک آکر پاکستان سے پوچھتے ہیں کہ آپ نے دہشت گردی پر کیسے قابو پایا؟

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ ایٹمی قوت کے حامل اور وسائل سے مالا مال ملک پاکستان کو دشمنان نے ختم کرنے کی بھرپور سازشیں کیں لیکن ناکامی ان کا مقدر ٹھہری۔

پنجاب کے وزیراطلاعات و نشریات نے کہا کہ وزیراعظم نے گزشتہ ڈیڑھ سال کے دوران ملکی وقار کو بہتر بنانے کے لیے انتھک محنت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اقوام متحدہ سمیت دنیا کے ہر پلیٹ فارم پر پاکستان کی ساکھ کوبہتر بنایا ہے اورملک کی مثبت پہچان روشناس کرائی ہے۔

مسلم لیگ ن کے 50 سے زائد ارکان رابطے میں ہیں، فیاض الحسن چوہان

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ آج عالمی مالیاتی ادارے پاکستان کی رینکنگ کو بہتر دکھا رہے ہیں اور مسلسل بڑھتا ہوا بھی بتا رہے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان وہ لیڈر نہیں ہیں جو پاکستان سے پیسے لوٹ کر بیرون ملک جائیدادیں بنائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ واحد پاکستانی ہیں جو ملک کی سربلندی کے لیے ہر فورم پہ کھڑے رہے ہیں۔

صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ عمران خان دنیا کے وہ واحد لیڈر ہیں جنہوں نے سب کے سامنے بھارتی دہشت گردی کا چہرہ بے نقاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ کلبھوشن کو بھارتی جاسوس بھی عمران خان نے کہا وگرنہ سابقہ حکمران تو اس کا نام تک نہ لیتے تھے۔

فواد چوہدری جذبات میں آکر باتیں کرجاتے ہیں، فیاض الحسن چوہان

ہم نیوز کے مطابق الحمرا میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہلی میں نریندرمودی اور اس کی پارٹی بری طرح شکست سے دوچار ہوگئی ہے کیونکہ مودی کا دہشت گردی والا چہرہ سب کے سامنے آیا ہے۔


متعلقہ خبریں