سینیٹ: نیکٹا پاکستان کا ترمیمی بل 2019 منظور

سینیٹ میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کی قرار داد منظور

فوٹو: فائل


اسلام آباد: ایوان بالا (سینیٹ) نے نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا) پاکستان کا ترمیمی بل 2019 منظور کرلیا ہے۔

نیکٹا میں سب ہی ڈیپوٹیشن پر ہیں، فواد چوہدری

ہم نیوز کے مطابق سینیٹ اجلاس میں وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور سینیٹر اعظم سواتی نے بل پیش کیا جسے منظور کرلیا گیا۔ منظور کردہ بل کے مطابق نیکٹا کا بورڈ آف گورنرز ہوگا جس میں وزیر داخلہ، سیکریٹریز دفاع، داخلہ، قانون وانصاف اور خزانہ شامل ہوں گے۔

 

ایوان بالا سے منظور کیے جانے والے ترمیمی بل میں کہا گیا ہے کہ نیکٹا کے بورڈ آف گورنرز میں ایک سینیٹر اورایک رکن قومی اسمبلی بھی شامل ہوگا جب کہ ڈی جی انٹیلی جنس بیورو (آئی بی)، ڈی جی وفاقی تحقیقاتی ایجسنی (ایف آئی اے)، ڈی جی انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) اور ڈی جی ملٹری انٹیلی جنس (ایم آئی) بھی اس کا حصہ ہوں گے۔

نیکٹا اور 14 قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

ہم نیوز کے مطابق بل کے تحت بورڈ آف گورنرز میں چاروں صوبوں، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ہوم سیکریٹریز اور آئی جیز بھی شامل ہوں گے۔ بل کے مطابق نیکٹا کی ایگزیکٹو کمیٹی بورڈ کی معاونت کرے گی۔


متعلقہ خبریں