ایران سے پاکستان کو گیس اور بجلی کی ترسیل دونوں کے مفاد میں ہے، ایرانی سفیر

ایران سے پاکستان کو گیس اور بجلی کی ترسیل دونوں کے مفاد میں ہے، ایرانی سفیر

اسلام آباد: پاکستان میں ایران کے سفیر سید محمد علی حسینی نے کہا ہے کہ ہم فارسی، اردو، کھیل، موسیقی، تعلیم اور دیگر شعبوں میں پاکستان کے ساتھ  تعاون کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران سے پاکستان کو گیس اور بجلی کی ترسیل دونوں ممالک کے مفاد میں ہے۔

ایرانی صدر کشیدگی میں اضافہ نہیں چاہتے، شاہ محمود قریشی

ہم نیوز کے مطابق وہ انقلاب ایران کی 41 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کررہے تھے جس کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی تھے۔ تقریب میں وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے بھی شرکت کی۔

تقریب کا آغاز پاکستان اور ایران قومی کے قومی ترانوں سے ہوا جنہیں ننھے معصوم بچوں نے اپنی سریلی آواز میں پڑھا۔

ہم نیوز کے مطابق ایران کے سفیر سید محمد علی حسینی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امام خمینی کی عظیم قیادت میں ایران نے انقلاب کی صورت میں سنہری فتح حاصل کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران گزشتہ 40 سال سے پابندیوں اور بدترین معاشی جکڑ بندیوں و دہشت گردی کا شکار ہے لیکن وہ اسلامی انقلاب کے راستے پر پرعزم انداز سے گامزن ہے۔

امریکہ ایران تنازعہ، امریکی صدر نے نیٹو سے مدد کی اپیل کر دی

انہوں نے واضح کیا کہ ایران خطے میں دیرپا امن و استحکام کا خواہاں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران آبنائے ہرمز میں علاقائی ممالک کے ساتھ قیام امن کا خواہش مند ہے۔

ہم نیوز کے مطابق ایرانی سفیر نے سید محمد علی حسینی نے کہا کہ ایران، فلسطین اور القدس الشریف کی آزادی کے لیے جدوجہد کررہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ایران کے مابین تعلقات خصوصی اہمیت کے حامل ہیں۔ ایران کے سفیر نے کہا کہ ایران اور پاکستان کا علاقائی، تجارتی اور اقتصادی تعاون ناگزیر ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے کہا کہ پاکستان اور ایران ہمسایہ ممالک ہیں اوران کے درمیان برادرانہ تعلقات قائم ہیں۔

ایرانی سفیر کی عمران خان سے ملاقات، ایرانی صدر کا پیغام پہنچایا

ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزیرعلی زیدی نے کہا کہ تمام پابندیوں کے باوجود ایران نے ترقی کرکے دیگر اسلامی ممالک کے لیے مثال قائم کی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران مسئلہ کشمیر پر مسلسل پاکستان کے ساتھ ہم آواز ہے۔


متعلقہ خبریں