شہباز شریف کو وطن روانگی کے لیے ڈاکٹروں کی اجازت درکار

شہباز شریف کو وطن روانگی کے لیے ڈاکٹروں کی اجازت درکار

لندن: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف نے اپنے بڑے بھائی اور پی ایم ایل (ن) کے قائد میاں نواز شریف سے ملاقات کی ہے جو تقریباً دو گھنٹے تک جاری رہی۔ ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور دونوں بھائیوں میں ضروری مشاورت ہوئی۔

لندن: شہباز شریف کی اچانک نواز شریف کی رہائش گاہ آمد، اہم صلاح و مشورہ

ہم نیوز کے مطابق ن لیگ کے ذمہ دار ذرائع نے اس خبر کی سختی سے تردید کی ہے کہ آئندہ ایک دو دن میں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف وطن روانہ ہو جائیں گے۔

میڈیا رپورٹس میں گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ میاں شہباز شریف آئندہ ایک دو دن میں وطن واپس روانہ ہو جائیں گے۔

نواز شریف کی صحتیابی مریم نواز کی لندن موجودگی سے مشروط

ہم نیوز کو اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ لندن میں اس وقت سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے انتہائی اہم اور ضروری میڈیکل ٹیسٹ کیے جارہے ہیں اور جیسے ہی ڈاکٹروں کی جانب سے انہیں اجازت دی گئی وہ پاکستان کے لیے روانہ ہو جائیں گے۔

انتہائی ذمہ دار ذرائع نے ہم نیوز کے استفسار پر اتنی تصدیق ضرور کی ہے کہ آئندہ چند ہفتوں میں ان کے ٹیسٹ مکمل ہو جائیں گے تو وہ وطن کے لیے روانہ ہو جائیں گے۔

پی ایم ایل (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف اپنے بڑے بھائی اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے ہمراہ لندن گئے تھے جس کے بعد سے وہیں مقیم ہیں۔ میاں نواز شریف کے اس وقت میڈیکل ٹیسٹ کیے جارہے ہیں اور ڈاکٹروں نے انہیں فی الوقت لندن ہی میں قیام کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

پی ٹی آئی کی کرپٹ قیادت بیٹھ کر معیشت کی تباہی کا منظر دیکھ رہی ہے، شہباز شریف

سیاسی مبصرین کے مطابق ملکی سیاست کے درجہ حرارت میں اضافے کے ساتھ ہی میاں شہباز شریف کی وطن واپسی کی اطلاعات میں تیزی آئی ہے اور غالب امکان ہے کہ وہ بہت جلد وطن واپس آجائیں گے۔


متعلقہ خبریں