کبڈی ورلڈکپ 2020، دوسرے روز کے مقابلوں میں بھارت، ایران اور آسٹریلیا فاتح

کبڈی ورلڈکپ 2020، دوسرے روز کے مقابلوں میں بھارت، ایران اور آسٹریلیا فاتح

فوٹو: فائل


لاہور: کبڈی ورلڈکپ 2020 کے دوسرے روز کے مقابلوں میں بھارت، ایران اور آسٹریلیا نے فتح حاصل کی۔

لاہور میں جاری کبڈی ورلڈکپ 2020 کے سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری رہا۔ دوسرے روز کے پہلے میچ میں بھارت کی ٹیم نے جرمنی کو شکست دی اور 28  کے مقابلے میں 52 پوائنٹس سے شکست دی۔

کبڈی کے دوسرے میچ میں ایران کی ٹیم نے انگلینڈ پر فتح حاصل کی اور 27 کے مقابلے میں 57 پوائنٹس حاصل کرنے میں کامیاب ہوا جبکہ تیسرے اور آخری مقابلے میں آسٹریلیا نے کینیڈا کو 37 کے مقابلے میں 48 پوائنٹس سے شکست دی۔

منگل کو کبڈی ٹورنامنٹ کے تیسرے روز 4 مقابلے ہوں گے جس میں پاکستان کا مقابلہ کینیا سے ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں راولپنڈی ٹیسٹ، پاکستان کی بنگلہ دیش کو اننگز اور 44 رنز سے شکست

واضح رہے کہ کبڈی کے پہلے روز دو مقابلے ہوئے تھے جس کے پہلے مقابلے میں پاکستان نے کینیڈا کو 24 کے مقابلے میں 64 پوائنٹس سے شکست دے کر کامیابی حاصل کی تھی جبکہ کبڈی کے دوسرے میچ میں ایران نے سیر الیون کو 19 پوائنٹس کے مقابلے میں 60 پوائنٹس سے شکست دی تھی۔

پاکستان میں پہلی مرتبہ کبڈی ورلڈکپ کا انعقاد کیا گیا ہے جو 16 فروری تک جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں محمد آصف کا پاکستان کیلئے اسنوکر نہ کھیلنے کا اعلان

کبڈی ورلڈ کپ میں پاکستان کے علاوہ بھارت، آسٹریلیا، کینیڈا، ایران، کینیا، آزربائیجان، سیرالیون، جرمنی اور انگلینڈ کی ٹیمیں شریک ہیں۔ سنسنی خیز مقابلوں کی ٹکٹیں 200 سے 400 روپے تک مقرر کی گئی ہیں جو اسٹیڈیم کے باہر سے خریدے جاسکتے ہیں۔ میگا ایونٹ کے چند میچز فیصل آباد اور گجرات میں بھی کھیلے جائیں گے۔

شہری بھی کھیلوں کے میدان آباد ہونے پر بے حد خوش کا اظہار کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ بہت خوشی کی بات ہے پاکستان میں مختلف کھیلوں کے میلے سج رہے ہیں۔ کبڈی مقابلوں کے پہلےی روز رنگا رنگ افتتاح تقریب کا بھی انعقاد کیا گیا تھا جس میں لوک گلوکار عارف لوہار اور ملکو نے اپنی آواز کا جادو جگایا تھا۔


متعلقہ خبریں