اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا دورہ پاکستان


اسلام آباد: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس ماہ رواں پاکستان کا چار روزہ دورہ کریں گے۔ ان کا دورہ 16 سے 19 فروری کے درمیانی عرصے میں ہوگا۔

افغان مہاجرین: بین الاقوامی کانفرنس اسلام آباد میں منعقد ہو گی

ہم نیوز نے ترجمان دفتر خارجہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

کانفرنس کا افتتاح وزیراعظم عمران خان کریں گے جب کہ کلیدی خطاب اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا ہوگا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق قیام پاکستان کے دوران انتونیو گوتریس صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کریں گے۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سمیت دیگر وزرا اور اراکین پارلیمنٹ سے بھی ملاقاتیں ہوں گی۔

’کشمیریوں کی آزادی، وقار کے ساتھ زندگی گزرانے کی خواہش کو دبایا نہیں جاسکتا‘

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے ہونے والی ملاقاتوں میں پاکستانی قیادت انہیں مسئلہ کشمیر اوربھارتی مظالم سے آگاہی دلائے گی۔ اس ضمن میں عالمی ادارے کے سیکریٹری جنرل کو پاکستان کے اصولی مؤقف کی بابت بھی بتایا جائے گا۔

ہم نیوز کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی افغان مہاجرین کے حوالے سے منعقد ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت دراصل پاکستان کی افغان مہاجرین کی فراخدلانہ میزبانی کا اعتراف بھی ہے۔

پاکستان میں افغان مہاجرین کے 40 سال مکمل ہونے پر دو روزہ بین الاقوامی  کانفرنس وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں منعقد ہوگی۔ یہ کانفرنس اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر) کے اشتراک سے 17 اور 18 فروری کو ہوگی۔

کشمیریوں کو حق استصواب رائے دلانا اقوام متحدہ کی ذمہ داری ہے، وزیر خارجہ

بین الاقوامی کانفرنس میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سمیت تقریباً 20 ممالک کے حکام اور مندوبین سمیت دیگر وزرا، سفرا اور سول سوسائٹی کے نمائندگان شرکت کریں گے۔


متعلقہ خبریں