عہد وفا کے ’ملک شاہ زین‘ اور ’شہریار‘ نوجوانی میں کیسے دکھتے تھے؟

عہد وفا کے ’ملک شاہ زین‘ اور ’شہریار‘ نوجوانی میں کیسے دکھتے تھے؟

اسلام آباد: ہم ٹی وی کے بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل ’عہد وفا‘ کے مشہور کرداروں ملک شاہ زین اور شہریار کی نوجوانی کی تصویر سوشل میڈیا پر ان کے مداحین کی مرکز نگاہ بن گئی ہے۔

ہم ٹی وی کے ڈرامہ سیریل ’انا‘ سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے عثمان مختار نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن (ایپ) انسٹاگرام پر اپنی اور اپنے دوستوں عثمان خالد بٹ اور احمد علی اکبر کی نوعمری ایک تصویر شیئر کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ماہرہ خان کی سادگی پر مداح عش عش کر اٹھے

تصویر میں عثمان مختار دیکھنے میں کمزور لگ رہے ہیں جب کہ عہد وفا کے ملک شاہ زین اور شہریار بھی اس ڈیل ڈول میں نہیں ہیں جیسے آج کل دِکھتے ہیں۔

View this post on Instagram

Throwback to the buoyzzzz #osmankhalidbutt #ahmedaliakbar #usmanmukhtar #igdaily

A post shared by Usman Mukhtar (@mukhtarhoonmein) on

عثمان خالد بٹ اور احمد علی اکبر کی عثمان مختار کے ساتھ یہ تصویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے اور اسے دیکھ کر ان تنیوں اداکاروں کے مداحین ماضی کے جھروکوں میں جھانکنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

کچھ مداحوں نے اس تصویر پر دلچسپ تبصرے بھی کیے ہیں۔

عہد وفا کے ’ملک شاہ زین‘ اور ’شہریار‘ نوجوانی میں کیسے دکھتے تھے؟

عتیقہ نامی صارف نے لکھا کہ آپ تنیوں تو ’پنڈی بوائز‘ لگ رہے ہیں۔

عہد وفا کے ’ملک شاہ زین‘ اور ’شہریار‘ نوجوانی میں کیسے دکھتے تھے؟

بسمہ بٹ نے لکھا کہ آپ تنیوں تو کمزور سے مستانے چوزے لگ رہے ہیں۔

عہد وفا کے ’ملک شاہ زین‘ اور ’شہریار‘ نوجوانی میں کیسے دکھتے تھے؟

ایک صارف نے لکھا کہ احمد علی اکبر تو پہچانے ہی نہیں جارہے، کیا واقعی وہ ایسے دکھتے تھے؟

عہد وفا کے ’ملک شاہ زین‘ اور ’شہریار‘ نوجوانی میں کیسے دکھتے تھے؟

فائزہ نے لکھا کہ ہمیں تو معلوم ہی نہیں تھا کہ آپ سب کا تعلق اتنا پرانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’عہدِ وفا‘ میں کیڈٹ گلزار حسین کا کردار ادا کرنے والا نوجوان کون ہے؟

خیال رہے کہ عثمان خالد بٹ اور احمد علی اکبر مومنہ درید پروڈکشنز کی پیشکش اور پاک فوج کے شعبہ تعقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے تعاون سے بننے والے ہم ٹی وی کے ڈرامہ سیریل ’عہد وفا‘ میں جگری دوستوں کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

اس تصویر کو دیکھ کے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ یہ دونوں حقیقی زندگی میکں بھی اتنے ہی گہرے دوست ہیں جتنے کہ اسکرین پر دکھائے گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں