حکومت نے کمر توڑ مہنگائی کی کمر توڑنے کا اعلان کر دیا

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہو گا

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیر اعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کابینہ نے کمر توڑ مہنگائی کی کمر توڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں عوامی مسائل خصوصاً مہنگائی پر بحث کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ کابینہ نے مہنگائی سے ستائے ہوئے عوام کو ریلیف دینے کا فیصلہ کیا ہے اور اشیا کی قیمتوں میں استحکام کے لیے پیکج دیا جائے گا۔ کابینہ کے فیصلوں سے مہنگائی کی کمر ٹوٹ جائے گی۔

معاون خصوصی نے کہا کہ حکومت سبسڈی اور اشیائے خوردنوش کی ترسیل پر نظر رکھے گی جبکہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر ماہانہ دو ارب روپے کی سبسڈی دی جائے گی جو 5 ماہ کے لیے دی جائے گی۔ یہ سبسڈی آٹا، دال، چاول، چینی سمیت دیگر اشیائے خوردونوش پر ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے دیے جانے والے پیکج سے منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں پر قابو پایا جائے گا۔ 20 کلو آٹے کا تھیلا 800 روپے، فی کلو چینی 70 روپے اور گھی 175 روپے کلو ملے گا۔ غریب طبقہ وزیر اعظم عمران خان کے دل کے قریب ہے۔

مزید پڑھیں: غریب، تنخواہ دار طبقے کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے حکومت ہر حد تک جائے گی، وزیراعظم

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ملک بھر میں 2 ہزار یوتھ اسٹورز کامیاب جوان پروگرام کے تحت کھولے جائیں گے جس سے نوجوانوں کو روزگار ملے گا۔ مرحلہ وار سپورٹ پروگرام بھی ترتیب دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ راش کارڈ کے ذریعے عام عوام کو ریلیف دیا جائے گا اور چینی کی قیمت کو مستحکم رکھنے کے لیے درآمد پر سے پابندی اٹھا لی ہے جبکہ چاول اور دالوں کی قیمتوں میں 15 سے 20 روپے تک کی کمی کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں ریلوے خسارہ کیس: سپریم کورٹ میں پیشرفت رپورٹ جمع

معاون خصوصی نے مزید کہا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کے ذریعے ڈھابوں کو کنٹرول ریٹ پر اشیائے خوردنوش دی جائیں گی اور افغان علاقوں میں پانچ فری زون بنائے جائیں گے۔


متعلقہ خبریں