بجلی کی قیمتوں میں اضافہ مؤخر

فوٹو: فائل


سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) حکام نے ‏نیپرا کو بتایا کہ حکومت کی جانب سے قیمتوں میں اضافے کو روک دیا گیا ہے۔

چیئرمین نیپرا کی زیر صدارت ماہانہ فیول ایڈجسمنٹ کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

‏سی پی ‏پی اے نے فیول ایڈجسمنٹ کی مد میں اضافے کو مؤخر کرنے کی درخواست کر دی۔

مزید پڑھیں: منگل کو اجناس کی قیمتوں میں کمی کے اقدامات کا اعلان کریں گے، وزیراعظم

حکام نے کہا کہ حکومت نے قیمتوں میں اضافہ کرنے سے فی الحال روک ‏دیا ہے۔

حکام نےبتایا کہ سی پی پی اے فیول پرائس ایڈجسمنٹ طریقہ کار میں تبدیلیاں ‏کرنا چاہتا ہے۔

خیال رہے کہ 17 جنوری کو سی پی پی اے نے بجلی کی قیمتوں میں 98 پیسے فی یونٹ اضافہ کی درخواست دی تھی۔

سی پی پی اے کے مطابق دسمبر میں سات ارب 20 کروڑ روپے یونٹ بجلی پیدا کی گئی۔ پیدا کی گئی بجلی پر 25 ارب روپےلاگت آئی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کچھ روز قبل اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا تھا کہ میں عام آدمی اور تنخواہ دار طبقے کی مشکلات سے آگاہ ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی کابینہ کا اجلاس، اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں کمی سے متعلق اہم فیصلے متوقع

ان کا کہنا تھا کہ منگل کو اجناس کی قیمتوں میں کمی کے اقدامات کا اعلان کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ چینی اور آٹےکی قیمتوں میں اضافے سے متعلق تحقیقات شروع کی جا چکی ہیں، ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

عمران خان نے کہا کہ قیمتیں کنٹرول کرنے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں، ان مشکلات کاادارک ہےجن کاعوام کوسامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دی جائے گی اور قوم اطمینان رکھے ذمہ داروں کا بھرپور محاسبہ کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں