سونے کی قیمت میں 150 روپے کمی

fold

سونے کی قیمتوں میں مزید کمی


کراچی: کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سونے کی قیمت میں 150 روپے فی تولہ کمی ہوئی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق 150 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا اب 90 ہزار 450 روپے کا ہوگیا ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 129 روپے کمی کے بعد 77 ہزار 546 روپے ہوگئی۔

مزید پڑھیں: ڈالر کی قیمت میں پانچ پیسے کمی

آج ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھی گئی اور اوپن مارکیٹ میں یہ پانچ پیسے کمی کے ساتھ فروخت ہوا۔

ڈالر کی آج قیمت 154.50 روپے تھی جو کہ گزشتہ روز 154.55 روپے میں دستیاب تھا۔

ادھر اسٹاک مارکیٹ میں آج 417 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔


متعلقہ خبریں