پی سی بی نے ایم سی سی کی ٹیم کے دورہ پاکستان کا حتمی شیڈول جاری کردیا


لاہور۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے میرلیبون کرکٹ کلب (ایم سی سی) کی ٹیم کے دورہ پاکستان کا حتمی شیڈول جاری کردیا۔

شیڈول کے مطابق مہمان ٹیم 14 فروری کو لاہور قلندرز اور 16 فروری کو پاکستان شاہینز کے خلاف میچ کھیلے گی۔ ایم سی سی 17 فروری کو ناردرن اور 19 فروری کو ملتان سلطانز کے خلاف ایکشن میں نظر آئے گی۔

پی بی سی شیڈول کے مطابق سنگاکارا کی قیادت میں ایم سی سی ٹیم 13 سے 19 فروری تک لاہور میں 4 میچز کھیلے گی۔

اڑتالیس سال بعد پاکستان کے دورے پر آنے والی ایم سی سی کی ٹیم اپنے دورے کا آغاز لاہور قلندرز کے خلاف ٹی ٹونٹی میچ سے کرے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان میچ 14 فروری کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شام پانچ بجے شروع ہو گا۔

مزید پڑھیں: انڈر 19 ورلڈ کرکٹ کپ: بھارت کو شکست، بنگلہ دیش چیمپین بن گیا

مہمان ٹیم 16 فروری کو پاکستان شاہینز کے مدمقابل ہوگی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان 50 اوورز پر مشتمل میچ ایچیسن کالج میں صبح 9 بجکر 30 منٹ پر شروع ہوگا۔

ایم سی سی کرکٹ ٹیم 17 اور 19 فروری کو بالترتیب ناردرن اور ملتان سلطانز کے مدمقابل ہو گی۔ ٹی ٹونٹی فارمیٹ پر مشتمل دونوں میچز ایچیسن کالج 12 بجکر تیس منٹ پر شروع ہونگے۔

خیال رہے کہ 10 فروری کو پاکستان نے بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم کو پہلے ٹیسٹ میچ میں باآسانی ایک اننگز اور 44 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے کر دو میچوں پر مشتمل سیریز میں 0-1 کی سبقت حاصل کرلی تھی۔

مزید پڑھیں: پاکستان کی تاریخ کا پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے سابق کرکٹر وقار حسن انتقال کرگئے

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ کے چوتھے روز پاکستانی ٹیم کو محض چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنا تھا جو اس نے محض ایک گھنٹہ اور 25 کے کھیل کے دوران ہی کرلیا۔

سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ کراچی میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے بعد اپریل میں کھیل جائے گا۔


متعلقہ خبریں