شبر زیدی بھاگ گئے، حفیظ شیخ بھی بھاگ جائیں گے، سینیٹر سراج الحق


لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی بھاگ گئے جلد حفیظ شیخ بھی بھاگ جائیں گے۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے منصورہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پر قبضہ مافیا کا راج ہے اور ملک کو عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف) کی ایسٹ انڈیا کمپنی بنا دیا گیا ہے۔

حکومت کو آڑھے ہاتھوں لیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جس دور میں صدر اور وزیر اعظم کا تنخواہ میں گزارا نہ ہوتا ہو وہاں عام آدمی کے لیے سانس لینا بھی مشکل ہے۔ جن کا سب کچھ بیرون ملک ہے ان کو ملک کے خزانے پر بٹھا دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں حکومت نے کمر توڑ مہنگائی کی کمر توڑنے کا اعلان کر دیا

سینیٹر سراج الحق نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ملک میں چینی، گندم اور آٹا بحران کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کہا کہ چینی، گندم اور آٹا سمیت تمام بحرانوں کے ذمہ دار وزیر اعظم عمران خان کے دائیں بائیں بیٹھے ہیں جب تک پیاروں کا احتساب نہں ہوتا ملک کی معیشت ترقی نہیں کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں ملک کو آٹا، چینی مافیا کی پناہ گاہ بنا دیا گیا، خواجہ آصف

اس سے قبل کابینہ اجلاس کے بعد معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت نے کمر توڑ مہنگائی کی کمر توڑنے کا اعلان کر دیا ہے اور اب یوٹیلیٹی اسٹورز پر مزید سبسڈی دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔  راش کارڈ کے ذریعے عام عوام کو ریلیف دیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں 2 ہزار یوتھ اسٹورز کامیاب جوان پروگرام کے تحت کھولے جائیں گے جس سے نوجوانوں کو روزگار ملے گا۔ مرحلہ وار سپورٹ پروگرام بھی ترتیب دیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں