رواں سال ایک لاکھ 79 ہزار 210 افراد حج پر جائیں گے

رواں سال ایک لاکھ 79 ہزار 210 افراد حج پر جائیں گے

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے کہا ہے کہ رواں سال ایک لاکھ 79 ہزار 210 افراد حج پر جائیں گے تاہم اس کوٹے میں اضافہ بھی ہو سکتا ہے۔

وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے وفاقی دارالحکومت میں پریس کانفرنس کے دوران حج کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ حج پر جانے والے افراد 60 فیصد سرکاری حج اسکیم اور 40 فیصد پرائیویٹ کوٹے سے جائیں گے۔ گزشتہ سال حج پالیسی کے نرخ پر بہت باتیں کی گئیں تھیں جو فضائی سفر مہنگا اور روپے کی قدر میں کمی کی وجہ اخراجات میں اضافہ کا باعث بنی تھی۔

انہوں نے کہا کہ رواں سال حج اخراجات کو ممکنہ حد تک کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں پہلے حج اخراجات ساڑھے 5 لاکھ روپے بن رہے تھے تاہم سرکاری حج کوٹہ کے مطابق 4 لاکھ 70 ہزار روپے میں حج کیا جا سکے گا۔ شمالی علاقوں کا پیکج 4 لاکھ 90 ہزار اور جنوبی علاقوں کے اخراجات 4 لاکھ 80 ہزار روپے ہوں گے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ جو افراد بیرون ملک رشتے داروں کے ساتھ حج کرنا چاہتے ہیں پہلی بار ان کا ایک ہزار کوٹہ رکھا ہے جبکہ 70 سال سے زائد عمر کے بزرگ شہریوں کا کوٹہ 10 ہزار مختص کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں شبر زیدی بھاگ گئے، حفیظ شیخ بھی بھاگ جائیں گے، سینیٹر سراج الحق

انہوں نے کہا کہ حج کے عمل کو آسان بنانے کے لیے وزیر اعظم عمران خان نے ہدایات جاری کی ہیں اور ملائیشین حج ماڈل لانے پر بھی مشاورت ہوئی ہے جس میں پیسے جمع کر کے حج کیا جاتا ہے۔ اس بار کوئٹہ سے بھی براہ راست جدہ اور مدینہ کے لیے پروازیں چلائی جائیں گے۔ گلگت بلتستان سے حج پر جانے والے افراد کے لیے عارضی کیمپ بھی لگائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں ملک کو آٹا، چینی مافیا کی پناہ گاہ بنا دیا گیا، خواجہ آصف


متعلقہ خبریں