پاکستانی اور ایرانی کمپنیاں تعلقات کو فروغ دینے کی کاوش کررہی ہیں،قونصل جنرل

پاکستانی اور ایرانی کمپنیاں تعلقات کو فروغ دینے کی کاوش کررہی ہیں،قونصل جنرل

کراچی: ایران کے کراچی میں متعین قونصل جنرل احمدی محمدی نے کہا ہے کہ پاکستانی اور ایرانی کمپنیاں تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کی مشترکہ کاوش کررہی ہیں۔ انہوں ںے کہا کہ پاکستان کے ساتھ ایران کے بہترین تعلقات قائم ہیں۔

ایران سے پاکستان کو گیس اور بجلی کی ترسیل دونوں کے مفاد میں ہے، ایرانی سفیر

ہم نیوز کے مطابق انہوں ںے یہ بات ایران میں اسلامی انقلاب کی 41 ویں سالگرہ کے حوالے سے مقامی ہوٹل میں دیے جانے والے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ تقریب میں گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سمیت دیگر عمائدین شہر نے شرکت کی۔

ایران کے قونصل جنرل نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج کا دن مسرت کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہی وہ دن تھا کہ جب ایرانی عوام اسلامی انقلاب لائے تھے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان بہترین تعلقات قائم ہیں اور دونوں ممالک کی تجارتی کمپنیاں تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کی کاوش کررہی ہیں۔ انہوں ںے بتایا کہ ایران کے صوبہ سندھ سے بھی مستحکم تجارتی تعلقات قائم ہیں۔

عمران خان: واشنگٹن، ریاض اور تہران کے درمیان پل کا کردار ادا کرسکیں گے؟

ایران کے قونصل جنرل احمدی محمدی نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان اور ایران ہر میدان و شعبہ ہائے زندگی میں ایک دوسرے سے تعاون بڑھا رہے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ ایران اور پاکستان میں برادرانہ تعلقات قائم ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی و صنعتی میدانوں میں بہترین تعلقات ہیں۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل ںے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمسایہ و برادر ممالک کی سرحدیں انتہائی محفوظ ہیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گزشتہ روز انقلاب ایران کی 41 ویں سالگرہ کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان میں متعین ایران کے سفیر سید محمد علی حسینی نے کہا تھا کہ ہم فارسی، اردو، کھیل، موسیقی، تعلیم اور دیگر شعبوں میں پاکستان کے ساتھ تعاون کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران سے پاکستان کو گیس اور بجلی کی ترسیل دونوں ممالک کے مفاد میں ہے۔

پاکستان ایران نے مشترکہ ریپڈ ری ایکشن فورس بنانے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد میں منعقدہ تقریب کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی تھے۔ وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے بھی تقریب میں شرکت کی تھی۔


متعلقہ خبریں