آلراؤنڈر محمد حفیظ کا باؤلنگ ایکشن کلیئر قرار دے دیا گیا


لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے آلراؤنڈر اور شہرہ آفاق کھلاڑی محمد حفیط کے باؤلنگ ایکشن کو کلیئر قرار دے دیا گیا ہے۔

حفیظ، ملک کی واپسی، بنگلہ دیش کیخلاف ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان

ہم نیوز کو اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کاؤنسل (آئی سی سی) کی منظور شدہ لیبارٹری میں ہونے والے ٹیسٹ میں بازو کا خم 15 ڈگری کی قانونی حد میں پایا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے حتمی اعلان ہونے کے بعد عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی محمد حفیظ پی ایس ایل میں اپنی باؤلنگ کا جادو جگا سکیں گے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کا حصہ رہنے والے محمد حفیظ کا بائیومکینکس ٹیسٹ لاہور کی لمز یونیورسٹی کی بائیو مکینک لیب میں 28 جنوری 2020 کو ہوا تھا۔

اثاثے چھپانے پر سابق کپتان محمد حفیظ کو شوکاز نوٹس جاری

انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے گزشتہ سال کاﺅنٹی چیمپین شپ کے دوران محمد حفیظ کے باﺅلنگ کرنے پر پابندی عائد کی تھی۔ عاللمی شہرت یافتہ کھلاڑی کو لاہور میں باﺅلنگ ایکشن کا ٹیسٹ دینے کی ہدایت کی گئی تھی۔

محمد حفیظ کا باؤلنگ ایکشن ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں مڈل سیکس کاؤنٹی کی طرف سے باؤلنگ کراتے ہوئے رپورٹ ہوا تھا۔

آلراؤنڈر محمد حفیظ کی حال ہی میں قومی ٹی 20 اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔ انہیں بنگلہ دیش کے خلاف ٹی20 سیریز کے لیے قومی اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا۔

ای سی بی نے محمد حفیظ پر بالنگ کرنے پر پابندی لگا دی

عالمی کرکٹ کا طویل تجربہ رکھنے والے کھلاڑی محمد حفیط نے ملنے والے موقع کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے دوسرے میچ میں 67 رنز کی شاندار اننگ کھیلی تھی۔

قومی کرکٹ ٹیم کی جیت میں محمد حفیظ کے شاندار رنز نے کلیدی کردار ادا کیا تھا۔


متعلقہ خبریں