راولپنڈی: صادق آباد میں لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار

راولپنڈی: صادق آباد میں لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار

راولپنڈی: صادق آباد میں لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس نے ملزم راجہ اویس کو جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے گرفتار کیا۔

نوشہرہ: دوسری جماعت کے طالبعلم کے ساتھ زیادتی کی کوشش، ملزم گرفتار

ہم نیوز کے مطابق راولپنڈی کے علاقے صادق آباد کے رہائشی نے تھانہ صادق آباد میں رپورٹ درج کرائی تھی کہ ملزم راجہ اویس نے والدین کی عدم موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے گھر میں داخل ہو کر لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔

تھانے میں درج کرائی جانے والی رپورٹ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس پی راول ڈویژن رائے مظہر اقبال نے ملزم کی گرفتاری کے احکامات جاری کیے اور ہدایت کی کہ ملزم کی گرفتاری میں کوئی دقیقہ فرو گزاشت نہ کیا جائے۔

پولیس کے ذمہ دار ذرائع کے مطابق متاثرہ لڑکی کا میڈیکل ٹیسٹ اور ڈی این اے ٹیسٹ سمیت دیگر تمام متعلقہ ٹیسٹس بھی کرالیے گئے ہیں۔

بچی سے جنسی زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم مقتولہ کا سگا چچا نکلا

ہم نیوز کو پولیس کے ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ ملزم راجہ اویس کی گرفتاری کے لیے جدید ٹیکنالوجی سے مدد لی گئی اور اب اسے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

ستمبر 2019 میں بھی ایس پی رائے مظہر اقبال کی ہدایت پر دھمیال کیمپ کی مسجد سے مولوی لیاقت کو گرفتار کیا گیا تھا جس نے دینی تعلیم حاصل کرنے کے لیے آنے والے 12 سال کے بچے کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

12 سالہ متاثرہ بچے جواد ظریف کی جانب سے مولوی کے خلاف شکایت کی گئی تھی لیکن والدین سمیت کسی کو یقین نہیں تھا کہ مولوی ایسی حرکت بھی کرسکتا ہے مگر جب پولیس نے ایس پی کی ہدایت پر تفتیش کی تو بچے سے زیادتی ثابت ہوئی۔

سال 2019 میں بھی کم عمر بچے ،بچیاں درندوں کے نشانے پر رہے

رائے مظہر نے اس وقت بتایا تھا کہ مولوی نے چند حمایتیوں کے ہمراہ اس وقت احتجاج کیا تھا لیکن پولیس نے میڈیکل رپورٹ میں زیادتی ثابت ہونے پر اسے گرفتار کرلیا تھا۔


متعلقہ خبریں