مظفر گڑھ: عمارت زمیں بوس، بچوں اور خواتین سمیت آٹھ افراد جاں بحق

مظفر گڑھ: عمارت زمیں بوس، بچوں اور خواتین سمیت آٹھ افراد جاں بحق

مظفر گڑھ: قنوان چوک کے قریب واقع مرکزی بازار میں دو منزلہ عمارت زمیں بوس ہوگئی جس کے نتیجے میں بچوں اور خواتین سمیت آٹھ افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔

سکھر: تین منزلہ عمارت زمیں بوس ہوگئی، تین افراد جاں بحق متعدد زخمی

ہم نیوز کے مطابق عمارت کے ملبے سے پانچ افراد کو زخمی حالت میں نکال لیا گیا ہے جنہیں طبی امداد کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اسپتال مظفر گڑھ منتقل کیا گیا ہے۔ صورتحال کے باعث اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں، ضلعی انتظامیہ، پولیس اور رضاکاروں نے جائے وقوع پہ پہنچ کر امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔ علاقہ مکینوں نے امدادی سرگرمیاں پہلے ہی شروع کردی تھیں۔

ہم نیوز نے ریسکیو کے متعلقہ حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ عمارت کی تیسری منزل زیر تعمیر تھی کہ یہ حادثہ پیش آیا۔

‘وفاقی دارالحکومت آئی 12 میں زیر تعمیر عمارتیں گر جائیں گی‘

ضلعی انتظامیہ کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ عمارت کو بنا کسی قواعد و ضوابط کے مستری سے تعمیر کرایا جارہا تھا۔ انتظامیہ کے سامنے ابتدائی تفتیش میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ اسٹرکچر کو ہٹانے کی وجہ سے عمارت منہدم ہوئی ہے۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افسر ڈاکٹر ارشاد الحق کا کہنا ہے کہ 12 ایمبولینسز اور دو ریسکیو وہیکلز آپریشن میں شامل تھیں جب کہ تحصیل بھر سے ریسکیو اہلکاروں نے بھی امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا ہے۔

علاقہ مکینوں کا استدلال ہے کہ ملبے تلے مزید افراد دبے ہوئے ہیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کے لیے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں لیکن روشنی کی کمی کی وجہ سے امدادی سرگرمیوں میں سخت مشکلات کا سامنا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اندوہناک سانحہ پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ متاثرین کی امداد کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھائیں اور زخمیوں کو علاج معالجے کی تمام سہولتیں فراہم کریں۔

لاہور میں عمارت گرنے سے چار افراد جاں بحق

ہم نیوز کلے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے متعلقہ حکام سے سانحہ کی تفصیلی رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔


متعلقہ خبریں