مسائل کا حل سیاسی قوتوں کے مل بیٹھنے سے ہی نکلے گا، چوہدری نثار

چوہدری نثار

پی ٹی آئی میں شامل کیوں نہیں ہوا؟ چوہدری نثار بول پڑے


لندن: سینئر سیاستدان چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ مسائل کا حل اسی وقت نکلے گا جب تمام سیاسی قوتیں مل بیٹھ کر بات کریں گی۔

سینئر سیاستدان چوہدری نثار علی خان نے لندن پہنچنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ملک سیاسی اور معاشی عدم استحکام کا شکار ہے جس سے ملک کو نکالنے کی ضرورت ہے اس وقت جو سیاسی تھیٹر لگا ہوا ہے اس پر بحث بے معنی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سب لوگوں کو پاکستان کے مسائل حل کرنے پر توجہ دینی چاہیے کیونکہ اس وقت پاکستان تاریخ کے گھمبیر ترین مسائل کا شکار ہے۔ اس وقت کون آتا ہے کون جاتا ہے سب غیر متعلقہ بات ہے۔

یہ بھی پڑھیں حکومت نے کمر توڑ مہنگائی کی کمر توڑنے کا اعلان کر دیا

چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ کون وزیراعظم بن رہا ہے اور کون وزیر اعلیٰ، یہ باتیں بے کار ہیں تاہم اس وقت ملک کو درپیش سیاسی و معاشی عدم استحکام کا کوئی حل دور دور تک نظر نہیں آتا اور مسائل کا حل اسی وقت نکلے گا جب تمام سیاسی قوتیں مل بیٹھ کر بات کریں۔ پاکستان عدم استحکام سے دوچار ہونے کے قریب ہے۔

یہ بھی پڑھیں ملک کو آٹا، چینی مافیا کی پناہ گاہ بنا دیا گیا، خواجہ آصف

نواز شریف کی تیمارداری کے پوچھے گئے سوال پر سینئر سیاستدان نے کہا کہ اس وقت مجھے تیمار داری کی ضرورت ہے۔


متعلقہ خبریں