احتجاج کرنے والوں نے قوم کو غربت، قرض، مہنگائی کے دلدل میں دھکیلا، فردوس عاشق

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ احتجاج کرنے والوں نے قوم کو غربت، قرض اور مہنگائی کے دلدل میں دھکیلا۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ ‏پاکستان کے عوام کا خون چوس کرغریبوں کے پیسے پر پلنے والے آج حکومت میں کفیل ڈھونڈ رہے ہیں جبکہ مافیا کے سرغنہ لندن میں ہیں اور خواجہ آصف صاحب کو چاہیے کہ وہاں رابطہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ ‏پارلیمنٹ ہاؤس کے باہرحزب اختلاف جماعتوں کا احتجاج ان کی سیاسی محرومیوں کے ماتم کے سوا کچھ نہیں ہے اور حزب اختلاف کی جماعتیں عوام کے لیے نہیں بلکہ اپنے سیاسی مفادات کے لیے احتجاج کر رہی ہیں۔ ان کے پیٹ میں عوام کی ہمدردی کا نہیں بلکہ اپنی بدعنوانی اور اقتدار کا درد ہو رہا ہے۔

معاون خصوصی نے کہا کہ ‏احتجاج کرنے والے عوام کے وہ مجرم ہیں جنہوں نے اس قوم کو غربت، قرض اور مہنگائی کی دلدل میں دھکیلا، یہ ان لوگوں کے نمائندے ہیں جنہوں نے پاکستان کے ہوائی اڈے تک عالمی اداروں میں گروی رکھے۔

انہوں نے حزب اختلاف پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ‏یہ ان لوگوں کااحتجاج تھا جو عوام کے خرچے پر اب بھی مزے اڑا رہے ہیں، اقتدار میں رہ کرانہوں نے قوم سے اس کی زندگی اور مستقبل چھین لیا۔

یہ بھی پڑھی سپریم کورٹ نے کراچی سرکلر ریلوے کو 3 ماہ میں آپریشنل کرنے کا حکم دے دیا

بلاول بھٹو کو مخاطب کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بلاول صاحب یہ آپ کے دور کی کرپشن ہے جس کا خمیازہ قوم بھگت رہی ہے، ابو اور پھوپھو سے کہیں کہ قوم کا لوٹا ہوا پیسہ واپس کر دیں، مہنگائی ختم ہو جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں مسائل کا حل سیاسی قوتوں کے مل بیٹھنے سے ہی نکلے گا، چوہدری نثار


متعلقہ خبریں