آئی ایم ایف کے ساتھ اجلاس میں مشیر خزانہ اور سیکرٹری خزانہ ہی غائب

آئی ایم ایف کے ساتھ اجلاس میں مشیر خزانہ اور سیکرٹری خزانہ ہی غائب

فوٹو: فائل


اسلام آباد: عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے ہونے والی ملاقات میں مشیر خزانہ اور سیکرٹری خزانہ ہی موجود نہیں تھے۔

خزانہ کمیٹی کی رکن اور پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی غریب عوام کے مسائل ابھی تک حکومت کے ایجنڈا پر نہیں آئے ہیں۔ ہمیں معلوم ہے کہ ملکی معاشی صورتحال انتہائی گھمبیر ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے وفد سے مہنگائی پر بات چیت کی گئی، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ میں کمی اور معاشی بحران پر قابو پانا ہے تاہم ہمارا کام یہ بھی ہے کہ غریب عوام کا مقدمہ لڑیں اور حکومت کو چاہیے کہ مہنگائی سے عوام کو نکالنے کے لیے تجاویز لائیں۔

شیری رحمان نے کہا کہ آئی ایم ایف نے مہنگائی کم کرنے کی تجاویز نہیں دینی۔ یہ انتہائی اہم اجلاس تھا لیکن بدقسمتی سے مشیر خزانہ اور سیکرٹری خزانہ دونوں ہی موجود نہیں تھے۔

یہ بھی پڑھیں سپریم کورٹ نے کراچی سرکلر ریلوے کو 3 ماہ میں آپریشنل کرنے کا حکم دے دیا

انہوں نے کہا کہ حزب اختلاف عوامی مسائل کے حل کے لیے تمام معاملات پر حکومت کے ساتھ چلنے کے لیے تیار ہے۔ 16 مرتبہ پاکستانی معیشت کریش ہوئی لیکن بحرانوں سے نکالا گیا۔

یہ بھی پڑھیں احتجاج کرنے والوں نے قوم کو غربت، قرض، مہنگائی کے دلدل میں دھکیلا، فردوس عاشق

رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ اگر ہم حکومت میں ہوتے تو ہم کہتے کہ ہم کوشش کریں گے اہداف حاصل کرنے کی جبکہ عوام کے مسائل اور مشکلات کے بارے میں بھی بتاتے لیکن یہاں تو چیئرمین ایف بی آر اور وزیر خزانہ ہی بدل جاتے ہیں۔


متعلقہ خبریں