وزرا لندن پلان کی تصدیق کر رہے ہیں تو میں اختلاف نہیں کر سکتا، شاہد خاقان عباسی

وزرا لندن پلان کی تصدیق کر رہے ہیں تو میں اختلاف نہیں کر سکتا، شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے انکشاف کیا ہے کہ اگر وزرا لندن پلان کی تصدیق کر رہے ہیں تو میں اختلاف کیسے کر سکتا ہوں۔

ہم نیوز کے پروگرام پاکستان ٹونائٹ میں میزبان ثمر عباس سے خصوصی بات کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حکومت ناکام ہو چکی ہے اور ہر دن ان کا ملک پر بہت بھاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر لندن پلان چھوڑیں آٹے، چینی کی فکر کریں۔ ملک میں کوئی حکومت ہے ہی نہیں جلد ہی عوام سڑکوں پر آ ئیں گے تو حکومت ختم ہو جائے گی۔

پنجاب میں تبدیلی پر شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پنجاب حکومت ناکام ہوچکی ہے اور اسے ہٹانے کے لیے ہر حربہ استعمال کیا جائے گا۔

چوہدری نثار علی خان کی واپسی اور مسلم لیگ ن میں شمولیت پر شاہد خاقان عباسی نے کہا اگر پارٹی میں واپس آ ئیں تو خوش آ مدید کہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں احتجاج کرنے والوں نے قوم کو غربت، قرض، مہنگائی کے دلدل میں دھکیلا، فردوس عاشق

پارلیمانی سیکرٹری برائے صنعنت و پیداوار عالیہ حمزہ ملک نے انکشاف کیا ہے کہ مہنگائی پر اگلے 3 ہفتے میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی رپورٹ آ جائے گی۔ پارٹی ترجمانوں کے اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان نے بتایا ہے کہ رپورٹ کو عوام کے سامنے لایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں آئی ایم ایف کے ساتھ اجلاس میں مشیر خزانہ اور سیکرٹری خزانہ ہی غائب

عالیہ حمزہ ملک کا کہنا تھا کہ ہاٹ منی میں پیسہ کس کس کا ہے اس کی تفصیل بھی ہم جلد پارلیمان میں پیش کریں گے۔


متعلقہ خبریں