ماہرہ خان دنیا کی 20 خوبصورت ترین خواتین میں شامل


بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کا شمار دنیا کی بہترین خوبصورت ترین خواتین کی فہرست میں کیا گیا ہے۔

فیشن کی دنیا کے جانے مانے میگزین ’اسٹائل کریز‘ کی جانب سے دنیا کی 52 خوبصورت ترین خواتین کی فہرست جاری کی گئی۔

پاکستان سے تعلق رکھنے والی بین الاقوامی شہریت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان نے فہرست میں 18واں نمبر حاصل کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ماہرہ خان کی انسٹا پوسٹ نے مداحین کو تجسس میں مبتلا کر دیا

خیال رہے کہ اس فہرست میں اینجلینا جولی، بیلا حدید، ایشوریا رائے اور دیپکا پڈوکون شامل ہیں۔

فیشن میگزین کی جانب سے جاری کی گئی فہرست میں عالمی مقابلہ حسن جیتنے والی زوزی بنی تونزی کو اول نمبر پر رکھا گیا ہے۔

’اسٹائل کریز‘ نے ماہرہ خان کو سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ بھی قرار دیا ہے۔

خیال رہے کہ ماہرہ خان نے 2006 میں بطور وی جے اپنے فنی کریئر کا آغاز کیا تھا، ان کی شہرت کو دوام ہم ٹی وی کے ڈرامہ سیریل ’ہمسفر‘ سے حاصل ہوا۔

ماہرہ خان نے فلمی کریئر کا آغاز فلم بول سے کیا اور دیکھتے ہی دیکھتے شہرت کی بلندیوں کو چھو لیا۔

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ ان کی فلم ’رئیس‘ 100 کروڑ کلب کا حصہ بھی بنی۔

حال ہی میں ماہرہ خان نے پاکستان اسکرین نیشنل ایوارڈ میں فلموں کی بہترین اداکارہ کا ایوارڈ بھی اپنے نام کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ماہرہ خان کی سادگی پر مداح عش عش کر اٹھے

ماہرہ خان اپنے مداحوں کی پسندیدہ اس لیے بھی ہیں کہ ان کا نرم انداز گفتار اور سماجی موضوعات پر کھل کر اپنی رائے کا اظہار کرنا ہے۔

اس کے علاوہ مداحوں کو اپنی سرگرمیوں سے باخبر رکھنا بھی ماہرہ کی پسندیدگی کی اہم وجہ ہے۔

گزشتہ دنوں وہ اپنی دوستوں کے ساتھ چھٹیاں منانے بیرون ملک گئی تھیں اور وہاں ساھل، سمندر پر لی گئیں ماہرہ کی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھیں۔


متعلقہ خبریں