’مولانا فضل الرحمان احتجاج نہیں عام انتخابات کا انتظار کریں‘


لاہور: گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہا ہے کہ حکومت کے ساڑھے تین سال ابھی باقی ہیں، مولانا فضل الرحمان احتجاج کرنے کے بجائے عام انتخابات کا انتظار کر یں۔

لاہور میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہووئے انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الر حمان پہلے بھی دھرنا دے چکے ہیں اب وہ حکومت کو کام کرنے دیں۔

چودھریری محمد سرور کا کہنا تھا کہ انتخابات ہوں گے تو مولانا فضل الر حمان عوام کے پاس جائیں، پھر عوام جو مرضی فیصلہ کریں۔

انہوں نے کہا  کہ ملک کسی احتجاج اور دھرنوں کا متحمل نہیں ہوسکتا، استحکام ملک کی ضرورت ہے۔

گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الر حمان پہلے بھی احتجاج کیلئے آئے، وہ ہمارے لیے اب بھی قابل احترام ہیں۔

مزید پڑھیں: فواد چوہدری نے مولانا فضل الرحمان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کردیا

انہوں نے کہا کہ حالات دیکھنے کے بعد مولانا فضل الرحمان کے احتجاج کے بارے حکومتی حکمت عملی بنائیں گے۔

ایک سوال کے جواب میں چودھری سرور نے کہا کہ ملک میں ایک نہیں بہت سے مافیاز ہیں مگر مہنگائی اور آٹے بحران کے ذمہ دار سزا سے بچ نہیں سکیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہر گلی، محلے اور گاؤں میں بھی اب تو مختلف مافیاز بن چکے ہیں مگر سب کو ناکا م بنائیں گے۔

مزید پڑھیں: مولانا فضل الرحمان کا کراچی اور اسلام آباد میں مارچ کا اعلان

گور نر پنجاب نے کہا کہ حکومت کو بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے مگر وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ہم کامیابی سے آگے بڑ ھ رہے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں چودھری سرور نے کہا کہ احتجاج اپوزیشن کا حق ہے مگر سب کو ملک وقوم کے مفاد کیلئے سوچنا چاہیے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے  23 فروری کو کراچی اور یکم مارچ کو اسلام آباد میں مارچ کا اعلان کردیا تھا۔

انہوں نےکہا تھا کہ اس وقت تک پاکستان پیپلز پارٹیاور پاکستان مسلم لیگ نواز ہماری تحریک کا حصہ نہیں ہیں تاہم اگر انہوں نے رابطہ کیا تو بات ہوگی۔


متعلقہ خبریں