حافظ سعید کو 5 سال 6 ماہ قید کی سزا سنائی گئی

حافظ سعید کا سات روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

: لاہور :انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے کالعدم جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید کو دہشتگردوں کی مالی معاونت سمیت دیگر الزامات میں پانچ سال چھ ماہ قید کی سزا سنائی ہے۔

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے حافظ سعید کے خلاف دائر دونوں مقدمات میں 5 سال 6 ماہ کی قید کی سزا سنائی ہے۔

لاہور: انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے 2 مقدمات میں حافظ سعید کے خلاف فیصلہ سنادیا۔ فیصلہ سناتے وقت حفظ سعید عدالت میں موجود تھے۔

خیال رہے کی 17 جولائی 2019 کو محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) پنجاب نے کالعدم جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید کو گرفتار کرلیا تھا۔

مزید پڑھیں: حافظ سعید کو داخلی معاملات پر گرفتار کیا گیا ، ترجمان پنجاب حکومت

حافظ سعید کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ لاہور سے گوجرانوالہ جارہے تھے۔ ترجمان پنجاب حکومت  کے مطابق حافظ سعید کو چند اکٹھا کرنے اور داخلی معاملات پر گرفتار کیا گیا تھا۔

حافظ سعید انسداد دہشت گردی عدالت گجرانوالہ میں ایک اور مقدمے میں ضمانت کرانے کے لیے جارہے تھے، جیسے ہی وہ گوجرانوالہ کی حدود میں داخل ہوئے انہیں سی ٹی ڈی نے گرفتار کرلیا تھا۔

مزید پڑھیں: دہشتگردوں کی معاونت، پانچ کالعدم تنظیموں پر مقدمات درج

محکمہ انسدادِ دہشت گردی کے مطابق کالعدم جماعت الدعوۃ، لشکرِ طیبہ اور فلاحِ انسانیت فاؤنڈیشن کے معاملات میں بڑے پیمانے پر تحقیقات کا آغاز کیا گیا تھا۔

وزارت داخلہ نے جماعت الدعوۃ اور فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کو 21 فروری 2019 کو کالعدم قرار دیا تھا۔ دونوں تنظیمیوں زیر انتظام سندھ میں چلنے والے مدارس اور فلاحی ادارے بھی صوبائی حکومت نے اپنی تحویل میں لے لیے تھے۔

مارچ 2019 میں حکومت نے وفاقی دارالحکومت میں قائم مسجد قبا، مدرسہ خالد بن ولید، مدرسہ ضیا القرآن، مدنی مسجد اور علی اصغر مسجد کو بھی اپنی تحویل میں لیا تھا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں