راولپنڈی: بلاول بھٹو آج نیب میں پیش ہوں گے

راولپنڈی: بلاول بھٹو آج نیب میں پیش ہوں گے

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری آج ( بروز جمعرات) نیب راولپنڈی میں پیش ہوں گے۔

بلاول بھٹو نے آئی ایم ایف کے ساتھ مالیاتی معاہدے پر نظر ثانی کا مطالبہ کر دیا

ہم نیوز نے چیئرمین پی پی کے ترجمان سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر کے حوالے سے بتایا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری صبح دس بجے نیب کے دفتر میں پیش ہوں گے۔ انہوں نے الزام عائد کیا ہے کہ چیئرمین کو ہراساں کیا جارہا ہے لیکن پھر بھی وہ قانون کی پاسداری اور حصول انصاف کے خواہاں ہیں۔

ترجمان نے الزام عائد کیا کہ عوام دشمن بجٹ پر جب احتجاج کا اعلان کیا گیا تو ایک ہفتے کے اندر نیب نے طلب کرلیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ جب بھی بلاول بھٹو زرداری حکومت پر تنقید کرتے ہیں تو نیب نوٹس بھیج دیتا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے یاد دلایا ہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان پہلے ہی کہہ چکی ہے کہ بلاول بھٹو بے قصور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس کی جانب سے بلاول بھٹو کو معصوم قرار دیے جانے کے باوجود نیب کا نوٹس سیاسی انتقام ہے۔

ترجمان چیئرمین پی پی نے کہا ہے کہ نیب نوٹس کی سپریم کورٹ بار کی جانب سے مذمت پر بلاول بھٹو نے اظہار تشکر کیا ہے۔

قومی احستاب بیورو (نیب) راولپنڈی نے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو جے وی اوپل کیس میں 13فروری کو طلب کر رکھا ہے۔

لگتا ہے حکومت ہمارے ساتھ گیم کھیل رہی ہے، بلاول بھٹو

نیب راولپنڈی نے بلاول بھٹو کو زرداری گروپ کمپنی کا 2008 سے 2019 تک کا تمام ریکارڈ ساتھ لانے کی ہدایت کی ہے اور ان سے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی لسٹ بھی طلب کی ہے۔


متعلقہ خبریں